ڈھاکا۔کرک اگین رپورٹ۔شکست کے بعد شان مسعود الیون کو آئی سی سی کی بھی سزا،بڑا جرمانہ،پوائٹنس بھی کٹ گئے۔کرکٹ بریکنگ نیوز ہے کہ میرپور میں بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں سست اوور ریٹ پر پاکستان پر میچ فیس کا 40 فیصد اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آٹھ پوائنٹس کٹوتی کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
ایمریٹس آئی سی سی ایلیٹ پینل آف میچ ریفریز کے جیف کرو نے یہ سزا اس وقت لگائی جب پاکستان کو مقررہ ہدف سے آٹھ اوورز کم کرنےکی فرد جرم سنائی گئی۔
آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کے آرٹیکل 2.22 کے مطابق پلیئرز اور پلیئر سپورٹ پرسنل، جو کم از کم اوور ریٹ کے جرائم سے متعلق ہے، کھلاڑیوں کو مقررہ وقت سے تاخیر ر ہر اوور پر میچ فیس کا پانچ فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ، آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پلیئنگ کنڈیشنز کے آرٹیکل 16.11.2 کے مطابق ہر ایک اوور شارٹ کے لیے ایک سائیڈ کو جرمانہ کیا جاتا ہے۔ نتیجتاً، پاکستان کے کل پوائنٹس سے آٹھ ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ پوائنٹس کٹ گئے ہیں۔
پاکستان کے کپتان شان مسعود نے جرم کا اعتراف کیا اور مجوزہ سزا کو قبول کر لیا، اس لیے باقاعدہ سماعت کی ضرورت نہیں تھی۔
