احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
آئی سی سی ورلڈکپ 2023 ،پاکستان بمقابلہ بھارت لائیو کرکٹ میچ،14 اکتوبر ،احمد آباد،دوپہر ایک بجے
ICC World Cup 2023,Pakistan vs India ,PAK vs IND live,weather,records,world cup records
احمد آباد،پاکستان یہاں ایک ون ڈے کھیل چکا،پاک بھارت ون ڈے،ورلڈکپ ریکارڈز،موسم رپورٹ۔ادھر احمد آباد میں کل کے پاک بھارت میچ کے لئے محکمہ موسمیات کی رپورٹ بھی کلیئر اور اچھی ہے۔زیادہ ترحصہ اور وقت آسمان مکمل طور پر صاف رہے گا۔درجہ حرارت میچ ٹائم پر دوپہر کو 35 سینٹی گریڈ ہوگا جو رات گئے تک 30 سینٹی گریڈ تک رہے گا۔
پاکستان بمقابلہ بھارت اوور آل ون ڈے ریکارڈز
بھارت بمقابلہ پاکستان ون ڈے ہیڈ ٹو ہیڈ میں اب تک 134 میچز ہوچکے ہیں۔ پاکستان بمقابلہ بھارت، ہیڈ ٹو ہیڈ میچوں میں پاکستان کو فائدہ ہے، پاکستان بھارت کے خلاف 73 بار جیتا ہے، بھارت نے 56 میچز جیتے ہیں اور 5 میچ بے نتیجہ ختم ہوئے۔ آخری پانچ مقابلوں میں بھارت ناقابل شکست ہے، جس نے 1 میچ بے نتیجہ ختم ہونے کے ساتھ 4 جیتے ہیں۔ 56 فتوحات میں سے، بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 27 بار اور تعاقب کرتے ہوئے 29 بار جیتا ہے، جب کہ پاکستان نے 33 بار تعاقب کرتے ہوئے اور 40 بار ہدف مقرر کرتے ہوئے میچ جیتے۔
ورلڈکپ کہانی یہ ہے کہ پاکستان بھارت جائے گا،چیمپئن بننے کے 2 اشارے
یہاں ہندوستان بمقابلہ پاکستان کے اعدادوشمار اور سرفہرست کارکردگی پر ایک نظر ہے۔سب سے زیادہ رنز (اب تک) سچن ٹنڈولکر (2526 رنز) انضمام الحق (2403 رنز) بنائے ہیں،موجودہ کرکٹرزمیں سے سب سے زیادہ رنز روہت شرما (787 رنز) فخر زمان (234 رنز) ،سب سے ٹاپ اسکوررویرات کوہلی (183) سعید انور (194)۔ سب سے زیادہ وکٹیں (آل ٹائم) انیل کمبلے (54) وسیم اکرم (60) سب سے زیادہ وکٹیں (موجودہ) رویندرا جدیجا اور کلدیپ یادو (10) شاہین آفریدی (5)۔ بہترین باؤلنگ سورو گنگولی (5/16) عاقب جاوید (7/37)۔
ورلڈکپ ریکارڈز
ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں، دونوں ممالک سات بار آمنے سامنے آچکے ہیں جب کہ ساتوں مواقع پر ہندوستان نے پاکستان کو شکست دی تھی۔ ورلڈ کپ 2019 میں بھارت نے پاکستان کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔
ون ڈے ریکارڈز
بھارت کا پاکستان کے خلاف ون ڈے ہائی اسکور 356 رنز9 وکٹ ہے۔پاکستان کا 344 رنز 8 وکٹ ہے۔
کم اسکور میں بھارت 79 اور پاکستان 87 پر ڈھیر ہوچکے ہیں۔
بھارت پہلے بیٹنگ کرکے 27 بار اور پاکستان پہلے بیٹنگ کرکے 40 بار جیتا۔
ہدف کے تعاقب میں بھارت 29 اور پاکستان 33 میچزمیں فاتح ہے۔
سب سے بڑا ہدف بھارت نے330 رنز 4 وکٹ اور پاکستان نے 322 رنز 6 وکٹ کررکھا ہے۔
ورلڈکپ ون ڈے ریکارڈز
ورلڈکپ میں بھارت 6 بار پہلے بیٹنگ کر کے اور ایک بار بعد میں بلے بازی کرکے جیتا ہے۔تمام 7 میچز اسکے نام ہیں۔ورلڈکپ میں بھارت کا ہائی اسکور 336 اور پاکستان کا 273 ہے۔
احمد آباد سٹیڈیم ریکارڈ
اس اسٹیڈیم کی توسیع اور تعمیر سے قبل پاکستان یہاں بھارت کے خلاف ایک ون ڈے میچ کھیل چکا ہے۔پاکستان 3 وکٹ سے جیت گیا تھا،یہاں یہ اس کا اکلوتا میچ ہے۔بھارت یہاں مجموعی طورپر 18 میں سے 10 میچز جیتا ہے۔
پاکستان کے خلاف میچ،روہت شرما کاتکبرانہ بیان،پاکستان کی تضحیک،بحث چھڑگئی