کراچی،کرک اگین رپورٹ۔یہ سب اللہ کا کرم اور مدد،فیلڈ میں غصہ کھلاڑیوں کے کہنے پر ہی شروع کیا ہے،رضوان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ریکارڈز پر ریکارڈز اور جیت،یہ سب اللہ کی مدد سے ہوا،اگر وہ چاہتا ہے تو ہوجاتا ہے۔ہمارا کام محنت کرنا ہے،ان خیالات کا اظہار پاکستان کی جنوبی افریقا کے خلاف سہہ ملکی کپ میچ میں ریکارڈ جیت کے بعد قومی کپتان محمد رضوان کیا۔
فتح کے بعد انہوں نے کہا ہے کہ جیت کا یقین تھا۔جب ہم پہلی اننگ کے بعد پویلی جارہے تھے تو لڑکوں نے یاد کیا کہ ہم نے آسٹریلیا کے خلاف 349 رنزکا ہدف بنایا ہے۔کوئی سری لنکا کےخلاف اس سے ملتے جلتے ہدف کی بات کررہا تھا تو مثبت باتیں اور چیزیں ہمارے ذہنوں میں تھیں۔3 وکٹ جلد گرنے کے بعد ہم نے 5 اوورز کا پلان سیٹ کیا۔ہر 5 اوورز کے بعد اپنا ہدف سیٹ کرتے گئے۔سکور بورڈ کو دیکھنا چھوڑ دیا تھا۔سلمان علی آغا نے بھی شاندار بیٹنگ کی۔
پاکستان کا ون ڈے تاریخ میں نیاریکارڈ،بڑا ہدف،رضوان اور آغا ہیرو،سہہ ملکی کپ فائنل ٹکٹ کنفرم
ایک سوال کے جواب میں پاکستانی کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ فیلڈنگ میں کمزوری چل رہی ہے۔کھلاڑیوں نے ہی مجھے کہہ رکھا ہے کہ غصہ کروں،اس لئے فیلڈنگ کے دوران کچھ غصہ کیا لیکن وہ میدان تک ہی تھا۔انہوں نے جنوبی افریقا کے کلاسین کی بیٹنگ کی تعریف کی اور ساتھ میں کہا ہے کہا چھی ٹیم نے اچھا ٹوٹل سیٹ کیا۔
پاکستان کے خلاف جنوبی افریقا کراچی میں 352 رنزکرکے 6 وکٹ سے ہارا ہے اورسہہ ملکی کپ سے باہر ہوا۔پاکستان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔نیوزی لینڈ سے جمعہ 14 فروری کو مقابلہ ہوگا۔