کراچی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کا ون ڈے تاریخ میں نیاریکارڈ،بڑا ہدف،رضوان اور آغا ہیرو،سہہ ملکی کپ فائنل ٹکٹ کنفرم۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے اپنے ملک ،اپنی کرکٹ ون ڈے ہسٹری کا سب سے بڑا ہدف 353 رنزکا عبور کرکے ایک روزہ کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ساتھ ہی 3 ملکی کپ کے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا،کراچی میں جنوبی افریقا کو 6 وکٹ کی بڑی شکست ۔
ایک جانب بھارت نے انگلینڈ کے خلاف آج 12 فروری کو احمد آباد میں 356 رنز بناکر میچ جیتا اور انگلینڈ کی ٹیم 357 رنز کے دباؤ میں صرف 214 رنز پر آؤٹ ہوئی تو دوسری جانب احمد اباد سے دور نیشنل سٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ نے بھی پاکستان کے خلاف ساڑھے تین سو سے بڑا پاکستان کو جیت کے لیے 353 رنز کا ہدف دیا لیکن نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تاریخ ہے، پاکستان کی کرکٹ ٹیم نے ہمیشہ چاہے بھارت بھی سامنے ہو بڑے ٹوٹل کے خلاف زبردست فائٹ بیک کی ہے ،لیکن آج ہسٹری میں اسے سب سے بڑے ون ڈے ہدف کے تعاقب کا چیلنج درپیش تھا، چنانچہ پاکستان کی ابتدائی تین وکٹیں 91 کے سکور پر گرگئیں۔ جن میں بابر اعظم 23 اور فخر زمان41 کے ساتھ سعود شکیل 15 شامل تھے ۔ایسے وقت میں جب کرکٹ فینز اور کرکٹ پنڈت امیدیں چھوڑے بیٹھے تھے، وہاں کپتان محمد رضوان نے قائدانہ اننگز کھیلی اور سلمان علی آغا نے ان کا بھرپور ساتھ دیا اور کپتان اور نائب کپتان دونوں نے اننگز کی پہلے بولے ہولے بنیاد رکھی ،پھر تیزی سے سکور بڑھایا اور آخری 10 اوورز کو یکطرفہ بنا دیا ۔محمد رضوان نے کیریئر کی چوتھی اور سلمان علی آغا نے کیریئرکی پہلی ون ڈے سنچری سکور کی۔
پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا اس سے قبل بڑا ہدف 31 مارچ 2022 کو آسٹریلیا کے خلاف قذافی سٹیڈیم لاہور میں تھا، جب 349 رنز کا ہدف پاکستان نے عبور کیا تھا ۔پاکستان نے بہتر ہدف عبور کر لیا۔
پاکستان نے 353 رنزکا ہدف اوورز میں 4 وکٹ پر پورا کیا اور سہہ ملکی ٹکٹ کا فائنل کٹوالیا۔رضوان اور سلمان علی آغا میں چوتھی وکٹ پر260 رنز کی ریکارڈشراکت بنائی۔یہ کسی بھی نوعیت کی شراکت کا نیا ریکارڈ ہے۔ سلمان علی آغا130 بالز پر 134 رنزبناگئے۔انہوں نے 2 چھکے اور 16 چوکے لگائے۔رضوان 128 بالز پر 122 رنزکے ساتھ ناقابل شکست رہے۔
یہ پاکستان کی سرزمین پر بھی اور پاکستان کے حوالے سے بھی ایک نئی فتح ہے،نیاریکارڈ ہے۔ اس کے ساتھ پاکستان نے تین ملکی کپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ۔جمعہ کو اس کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم اچھے کھیل کے باوجود ہار گئی اور وہ فائنل سے باہر ہو گئی ہے۔
نیشنل بینک ارینا یعنی نیشنل سٹیڈیم کراچی میں آج جنوبی افریقہ نے بھی بڑی اچھی بیٹنگ کی اور 50 اوورز میں پانچ وکٹوں پر 352 رنز بنائے۔ کپتان تیمبا باووما 82 رنز بنا کر اور میتھیو بریڈز کے 83 رنز بنا کر اور ہنرک کلاسین صرف 56 گیندوں پر 87 رنز بنا کر نماں رہے۔ میتھیو بریٹزکے نے 83 رنز کی اننگ کھیلی۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ افریدی کو2 وکٹوں کے لیے 66 رنز، نسیم شاہ کو ایک وکٹ کے لیے 68 رنز کی مار پڑی۔ ابرار احمد کو 10 اوور میں 63 رنز پڑے، کوئی وکٹ نہیں ملی۔ محمد حسنین آٹھ اوور میں 72 رنز دے گئے۔ ناکام رہے ۔سلمان علی آغا پانچ اوروں میں 33 رنز دیے کوئی وکٹ نہیں لے سکے۔ خوش دل شاہ نے سات اوور میں 39 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے تاریخ کا 349 رنزکا ہدف قذافی سٹیڈیم لاہور میں 31 مارچ 2022 کو عبور کیا تھا۔