کرک اگین رپورٹ۔کیا پلیئرز پر بھی ڈاکا پڑنے لگا،سری لنکا کے کوشال مینڈس پی ایس ایل کی بجائے آئی پی ایل میں۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان میں پی ایس ایل 10 کھلنے والے کوشال مینڈس کی ترجیح بدل رہی ہے۔وہ اب آئی پی ایل کی جانب جارہے ہیں۔دونوں لیگز دوبارہ ہفتہ سے شروع ہورہی ہیں۔
انگلینڈ کے جو س بٹلر گجرات ٹائٹنز کی جانب سے کھیلتے ہیں لیکن انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے شرط رکھی ہے کہ وہ ویسٹ انڈیز کے خلاف وائٹ بال سیریز کو اہمیت دیں۔یوں آئی پی ایل فرنچائز کی ڈیل کوشال مینڈس سے ہورہی ہے۔
کوشال مینڈس پی ایس ایل 10 میں فیورٹ کو ئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کررہے ہیں۔یہ واضح نہیں ہے کہ وہ کب گجرات کو جوائن کریں گے۔خیال ہے کہ انہیں پی ایس ایل کے باقی میچز کے بعد بھارت جاکر ٹیم جوائن کرنے کے معاہدہ کا کہا گیا ہے۔