ایم سی جی میں پاکستان کی ٹریننگ شروع ہوتے ہی جھٹکا،شان مسعود ہسپتال جاپہنچے
میلبورن،کرک اگین رپورٹ
بیٹر شان مسعود کو ہسپتال لے جایا گیا. جہاں ان کے ضروری سکینز کے بعد ڈاکٹر ان کی انجری کا جائزہ لیں گے. قومی کرکٹ ٹیم کے ایم سی جی میں جاری نیٹ سیشن کے دوران شان مسعود کے سر پر گیند لگی ہے۔اس حوالہ سے مزید اپ ڈیٹ جاری ہوگی۔
قومی اسکواڈ کا میلبورن میں پہلا ٹریننگ سیشن شروع ہوگیا ہے۔کھلاڑیوں کی ایم سی جی کے نیٹ ایریاز میں باؤلنگ اور بیٹنگ کی مشقیں جاری ہیں۔بھرپور شرکت کی جارہی ہے۔تمام کھلاڑی مین گراؤنڈ میں فیلڈنگ سیشن میں حصہ لے رہے ہیں۔
بھارتی کرکٹ ٹیم ایم سی جی میں داخل،پاکستان کو انتظار،اتوار میچ کے لئے اچھی خبر
آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 23 اکتوبر کو بھارت کے خلاف کھیلے گا۔دونوں ٹیموں کے مابین میچ ایم سی جی میں کھیلا جائے گا۔قومی اسکواڈ کل بھی ٹریننگ سیشن میں حصہ لے گا۔
اتوار کے میچ کے لئے امیدیں بڑھتی جارہی ہیں۔جمعہ کو کھلاڑیوں نے مقامی وقت کے مطابق شام کے وقت ایم سی جی میں پائوں رکھے۔