| | | | | | |

بھارتی کرکٹ ٹیم ایم سی جی میں داخل،پاکستان کو انتظار،اتوار میچ کے لئے اچھی خبر

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

بھارتی کرکٹ ٹیم ایم سی جی میں داخل،پاکستان کو انتظار،اتوار میچ کے لئے اچھی خبر۔آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ 2022 کے ہائی وولٹیج میچ پاکستان اور بھارت کے میچ کا وقت قریب آن پہنچا ہے،ہائی وولٹیج میچ تیز بارش کی پیش گوئی کی اوٹ میں ہے لیکن جمعہ کو بھی ہونے والی بارش کے آگے پیچھے بھارتی کرکٹ ٹیم ایم سی جی میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئی،ساتھ میں اس بنے ٹریننگ بھی کی ہے۔اس طرح خراب موسم کے دورانیہ میں یہ اچھا نیک شگون ہے۔

محمد رضوان کا میلبورن میں شب جمعہ کا خطاب،نسیم شاہ ڈالر اٹھائے رہے

پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹریننگ شام میں شیڈول ہے۔ایم سی جی میں اس وقت بادل چھائے ہیں،خیال کیا جاسکتا ہے کہ ٹیم کو ٹریننگ کا تھوڑا موقع ملے گا۔

ادھر میلبورن میں ہفتہ اور اتوار کو بھی بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے لیکن آج جمعہ کو اچھی نیوز یہ ہے کہ اتوار 23 اکتوبر کو میچ ٹائم میں اتناوقت نکل  سکتا ہے کہ 10 اوورز فی اننگ کا میچ 2  حصوں میں ہوجائے،درمیان میں پھر بارش ہوسکتی ہے،اس لئے یہ بھی ممکن ہے کہ 7 سے 8 اوورز فی اننگ محدود ہو۔خیال ہے کہ کسی نہ کسی طرح کم سے کم اوورز کا میچ ممکن بنایاجائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *