| | | | |

نسیم شاہ اور بابر میں مقابلہ پڑگیا،بائونسر،شاہد آفریدی کےنزدیک نامکمل ٹیم

لاہور،کرک اگین رپورٹ

نسیم شاہ اور بابر میں مقابلہ پڑگیا،بائونسر،شاہد آفریدی کےنزدیک نامکمل ٹیم۔پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ متاثر ہوا،انگلینڈ کے کھلاڑی بھی آرام پر مجبور ہوئے۔لاہور میں ہونے والی بارش کے سبب تمام سرگرمیاں ختم کرنا پڑیں۔اب دونوں ممالک میں چوتھا ٹی 20 میچ کل ہوگا،ایسے میں پی سی بی نے ایک ویڈیوجاری کی ہے،جس میں نسیم شاہ اور بابر اعظم میں مقابلہ پڑا ہے۔

نسیم شاہ فل جوش سے بالز کررہے ہیں۔ساتھ میں انہوں نے یاک بائونسر بھی مارنے کی کوشش کی،گیند بابر اعظم کے پیٹ میں لگی ۔بابر اعظم نے بھی تیز شاٹس کھیلے۔

ادھر پاکستان کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے قومی ٹیم کی سلیکشن پراعتراض کیا ہے اور ساتھ میں کہا ہے کہ پاکستان کے پاس میچ فنشرز نہیں ہیں،بھارتی ٹیم ہم سے بہتر ہے،اس کے پاس ہردک پانڈیا جیسے میچ فنشر ہیں۔

شاہین آفریدی ایک اور ایونٹ سے باہر، کمک لندن پہنچ گئی

اب معاملہ کیا ہے۔وہ یہ کہ کپتان اور کوچز یہ سننے کے لئے ہی تیار نہیں ہیں،وہ اس لولی لنگڑی مڈل آرڈر کو قدرت کا فیصلہ تک قرار دینے سے نہیں چوکتے،یہ اس لئے کہ ان کےہاں جیت،ہار قدرت کے فیصلے ہیں،تنقید کرنے والے فضول لوگ ہیں۔اور ان کی مثال ایسے ہی جیسے کہ ایک خچر پر کبھی بیٹا،سوار ہواتو کبھی باپ اور کبھی دونوں،پھر اسی تنقید کی وجہ سے آخر ان دونوں نے خچر کو اپنے اوپر سوار کیا،گویا پاکستانی ٹیم ایسے نہیں بنے گی،تنقید نگار جو مرضی کرلیں۔

شاہد آفریدی سے قبل سابق کپتان یونس خان بھی تنقید کرچکے ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *