| | | | |

شاہین آفریدی ایک اور ایونٹ سے باہر، کمک لندن پہنچ گئی

 

 

لاہور،لندن ،کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ

شاہین آفریدی ایک اور ایونٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

شاہین آفریدی کے حوالہ سے بڑی خبر ،پی سی بی نے ان کی دستیابی کے لئے بڑی کمک لندن بھجوادی۔یہ اب اس لئے کیا گیا ہے کہ فاسٹ باؤلر کی ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے دستیابی یقینی بنائی جائے ۔

عمر رشید بدھ کو لاہور سے لندن کے لیے روانہ ہوں گے۔

وہ لندن میں فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کے جاری ری ہیب میں باؤلنگ میں ان کی مدد کریں گے۔

شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان دونوں کا لندن میں ری ہیب جاری ہے۔
عمر رشید، شاہین شاہ آفریدی اور فخر زمان 15 اکتوبر کو برسبین میں قومی اسکواڈ کو جوائن کریں گے ورلڈ ٹی 20 کپ کے لئے ان کی روانگی دیر سے ہوگی۔

یوں شاہین آفریدی کی نیوزی لینڈ کے 3 ملکی کپ کھیلنے کے پلان کو دھچکا لگا ہے ۔اس سے قبل وہ نیوزی لینڈ 3 ملکی کپ کھیلنے کا عزم ظاہر کر کے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *