| | | | |

مینز ٹی 20 ورلڈکپ،آخری 2 ٹیموں کو بھی آسٹریلیا کا ٹکٹ مل گیا

بلاوایو،میلبورن:کرک اگین رپورٹ

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2022 کی آخری 2 ٹیمیں بھی فائنل ہوگئی ہیں۔اس طرح اس سال آسٹریلیا میں شیڈول مینز ٹی 20ورلڈکپ کی تمام ٹیمیں فائنل ہوگئی ہیں۔زمبابوے اور نیدر لینڈ نے آسٹریلیا کا ٹکٹ کٹوالیا ہے،انہوں نے بلاوایو میں کھیلے  گئے میز ٹی 20 ورلڈکپ کوالیفائر کے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا ہے۔یہ فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

ورلڈ ٹی 20 ٹرافی گلوبل سفر کےلئے بورے والا ایکسپریس میں سوار،وقار یونس بے چین

فائنل میں جاتے ہی دونوں ٹیمیں مینز آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کھیلنے کی اہل ہوگئی ہیں۔اتوار کے فائنلکی فاتح ٹیم آسٹریلیا کے ورلڈ ٹی 20 کپ کے پہلے رائونڈ کے گروپ بی میں جائے گی،اس میں آئرلینڈ،سکاٹ لینڈ اور ویسٹ انڈیز ساتھ ہیں۔اتوار کا فائنل ہارنے والی ٹیم  کوالیفائر کے گروپ اے میں جائے گی،جہاں دیگر ٹیمیں سری لنکا،نمیبیا اور متحدہ عرب امارات ہونگے۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ اس سال اکتوبر ،نومبر میں آسٹریلیا میں ہوگا۔پہلے کوالیفائر رائونڈ سے دونوں گروپس کی ٹاپ 2،2 ٹیمیں ٹاپ 8 ٹیموں کے ساتھ شامل ہوکر سپر 12 میں ہونگی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *