لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔سنیل گاوسکر کا موقع ملتے ہی ناصر حسین اورایتھرٹن کو جواب،چیمپئنز ٹرافی پر لڑائی چھڑگئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ بھارت کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر سنیل گواسکر انگلینڈ کے سابق کپتان ناصر حسین اور مائیکل ایتھرٹن کو ٹی وی پر صاف صاف سنادیں اور آئینہ دکھا دیا ۔یوں کرکٹ کی دنیا کے سابق کھلاڑیوں کے درمیان جنگ چھڑ رہی ہے۔ ماجرا پاکستان اور پھارت ہے۔
انگلینڈ کی افغانستان کے ہاتھوں چیمئپینز ٹرافی میچ میں اپ سیٹ شکست اور انگلینڈ کی ٹورنامنٹ سے رخصتی کے بعد میچ کے فوری بعد ایک نجی ٹی وی چینل پر سنیل گواسکر آج پہلی بار پاکستان کے سابق کرکٹرز وسیم اکرم وقار یونس و دیگر کے ساتھ موجود تھے۔ یہاں ایسے بحث چلی تو گاواسکر جیسے موقع کے انتظار میں تھے ۔انہوں نے کہا یہاں ٹی وی پر بیٹھ کے بولتے ہیں کہ بھارت کو دبئی مل گیا ۔گھر مل گیا ۔ایک جیسی پچ مل گئی۔ ان کو مرضی کا فائدہ مل گیا ۔آئی سی سی بھارت کو ہمیشہ فائدے پہنچاتا ہے ۔
پاکستان ہوم ایڈوانٹیج سے محروم،آئی سی سی بھارتی جانبداری میں،برطانوی میڈیا پھر سچ لے آیا
او بھائی۔ بھارت کے اوپر بولنے سے پہلے جا کے اپنی ٹیم کی فکر کرو ،کہ وہ کیوں ہار گئے ہیں ،یہ کوئی بات ہے کرنے کی ،اگر آپ کو بولنا ہے تو مقصد کیا تھا، اس وقت بولو جب یہ سب کچھ چل رہا تھا ۔آئی سی سی کو تجویزیں دو ۔آئی سی سی سے جب بات کرو، اب جب کہ ٹورنامنٹ سیٹ ہو گیا، آگے بڑھ رہا ہے۔ میچز ہو رہے ہیں ۔تو اس موقع پر بولنے کا مطلب کیا ہے۔ یہ غلط بات ہے۔ اس پر وسیم اکرم بھی بے اختیار بولے کہ ہاں۔ یہ دونوں آئی سی سی کی نمائندگی بھی کرتے ہیں ۔اس کے پینل میں بھی شامل ہیں تو ان کو اس وقت بولنا چاہیے ،تاکہ پھر وقت پر آواز بلند ہو اور صحیح بات اور صحیح انصاف ہو سکے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ لوگ ایسے بولتے رہتے ہیں بھارت کے خلاف ، ان کو اپنا پتہ نہیں ہے ۔ان کی اپنی ٹیم کی حالت خراب ہوئی ہوئی ہے، جا کے اس کی فکر کریں۔ انگلینڈ کیمپ کو بتائیں کہ انہوں نے کیا غلطیاں کی ہیں۔ کیسے افغانستان بچوں کی ٹیم سے ہار گئے ہیں ۔
یہی نہیں ایک موقع پر سنیل گاواسکر نے کہا کی پتہ کرو ،لاہور کی لائٹنس درست ہیں۔ وسیم اکرم ہکا بکا رہ گئے۔وہ سمجھے شاید پاکستان کے شہر لاہور کی لائٹسپر کچھ بولنے لگے ہیں ۔ان کا چہرے کا رنگ اڑ گیا تھ،ا لیکن سنیل نے محسوس کرتے فورا کہا کہ نہیں نہیں۔ میں اس لیے پوچھ رہا ہوں جب یہ کولکتہ میں پچھلے مہینے ون ڈے میچ کھیل رہے تھے تو وہاں انہوں نے لائٹس پر الزام لگایا تھا ۔اس پر وسیم اکرم نے کہا کہ لاہور کی لائٹس ٹھیک ہیں۔ گواسکر جیسے موقع کی تلاش میں تھے اور انہوں نے حسین اور مائیکل ایتھرٹن کو آڑے ہاتھوں لیا ۔
وسیم،وقار نہ کہہ سکے،ناصر حسین،ایتھرٹن نےبھارت پر انگلیاں اٹھادیں،پیٹ کمنز بھی ہمت کرگئے
ہم آپ کو بتاتے چلیں، ہم نے کل یہاں خبر بریک کی تھی کہ مائیکل ایتھرٹن اور ناصر حسین نے ٹی وی چینلز پہ بیٹھ کے یہ کہا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل بھارت کو نوازنے کے لیے کوئی موقع جانے نہیں دیتا اور آئی سی سی کے ایونٹس کو ایک کہانی بنایا ہوا ہے۔ بھارت کےتمام میچز پہلے سے ایک مقام پہرطے کیے گئے، ان کو وکٹ، پچ کا، گراؤنڈ کا، ہوٹل کا ،سفر نہ کرنے کا مکمل ایڈوانٹیج ملا، جس کی وجہ سے ان کی جیت آسان کی گئی ہے، ظاہر ہے وہ بھارت کے خلاف بول رہے تھے ۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف بول رہے تھے اور آئی سی سی کے طریقہ کار کے خلاف بول رہے تھے۔ اس سے یقینی طور پر پاکستان کو خاص کر فائدہ مل رہا تھا کہ وہ میزبان ہونے کے باوجود دوسرےملک میں سفر کرنے پر مجبور تھا ۔ابھی اس تنقید کو 24 گھنٹے بھی پورے نہیں گزرے تھے کہ انگلینڈ کی ٹیم آج ہاری اور سنیل گواسکر نے سود سمیت قرض اتار دیا۔