ممبئی،مانچسٹر۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ شیڈول آتے ہی بھارت میں بھونچال،صحافی تک بھڑک اٹھے،ماجراکیا ہے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ شیڈول کے اعلان نےتصادم برپا کردیا۔ دنیا بھر میں بھارتی شائقین کے جذبات کو کس طرح مشتعل کیا ہے۔ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات میں 14 ستمبر کو انڈیا بمقابلہ پاکستان کرکٹ میچ۔پیسہ،حب الوطنی کے طعنوں میں آگیا۔بھارتی فینز برس پڑے۔جلے کٹے تبصرے۔سوشل میڈیا پر بھونچال ہے۔
بھارت کے معروف صحافی وکرانت گپتا بھی پیچھے نہیں رہے، جنہوں نے یہاں تک کہہ ڈالا کہ لگتا ہے کہ بھارت نے اپنے ہاتھوں میں کنگنیاں پہنی ہوئی ہیں۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے آج ایک ٹویٹ کے ذریعے ایشیا کپ کا شیڈول جاری کیا ۔آج کے دن کیوں کیا ۔انہوں نے کارگل اور آج کے دن کی ایک یاد تازہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے زخموں پر نمک چھڑکا اور اس کا ذمہ دار کون ہے اور یہ بھی غصے میں کہا کہ بھارت اب کرکٹ کی پاور کنٹری نہیں رہا۔ پاکستان اس وقت اوپر ہے۔ ایشیا کپ جب نہیں کھیلنا تھا تو نہیں کھیلنا چاہیے تھا ۔پہلے لائن ڈرا کرتے ہیں اور اس کے بعد بھاگتے ہیں۔
ایشیا کپ 2025 شیڈول کنفرم،گروپ سیٹ،تاریخیں جاری
صارفین کہتے ہیں کہ بی سی سی آئی کو ایشیا کپ کی اجازت دے کر واقعی حیرت ہوئی۔اگر آپ سچے محب وطن ہیں اور متاثرین کا احترام کرتے ہیں، تو آپ ایشیا کپ 2025 نہیں دیکھیں گے۔ہمیں پورا یقین ہے کہ مودی سرکار بھارتی عوام کے جذبات کا احترام کرتے ہوئےیہ پاک بھارت ایشیا کپ میچ منسوخ کر دے گی۔ قوم پہلے آتی ہے ،کرکٹ بعد میں آتی ہے۔بی سی سی آئی سے پوچھا کہ وہ ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کیوں کھیل رہے ہیں؟ اب دیش بختی کہاں ہیں؟ رافیل جیٹ طیاروں کے ساتھ نیچے ہیں۔
ایشیا کپ 2025 آٹھ ٹیموں کا ٹی 20 ٹورنامنٹ ہو گا جس کی میزبانی متحدہ عرب امارات میں ہو گی۔آفیشل میزبانی بھارت کے پاس ہے۔ ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ گروپ اے میں بھارت، پاکستان، متحدہ عرب امارات اور اومان شامل ہیں جبکہ گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ شامل ہیں۔
ہر گروپ سے سرفہرست دو ٹیمیں سپر فور مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی جہاں ہر ٹیم دوسرے کے خلاف کھیلے گی۔ سپر فور سے ٹاپ دو فائنل میں پہنچیں گے۔ میگا ٹورنامنٹ 9 ستمبر سے شروع ہونے والا ہے اور اس کا فائنل 28 ستمبر کو شیڈول ہے۔
