کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ 1988،بھارت کی واپسی،پھر چیمپئن،پاکستان کی تیسری کوشش بھی ناکام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
تاریخ کا تیسرا ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 1988 میں کھیلا گیا،بنگلہ دیش پہلی بار میزبان بنا،پہلی مرتبہ 4 ٹیموں نے شرکت کی۔بھارتی ٹیم4 برس بعد ایونٹ میں واپس آئی۔حسب سابق رائونڈ رابن لیگ میچز تھے۔ٹاپ 2 ٹیموں نے فائنل میں جانا تھا۔
اس سے قبل کھیلے گئے 2 ایشیا کپ میں بھارت 1984 اور سری لنکا 1986 کا چیمپئن بنا تھا۔1988 کے ایونٹ میں عمران خان شریک نہیں تھے۔پاکستان کی قیادت جاوید میاں داد کے ہاتھوں میں تھی۔وسیم اکرم سمیت کئی نام تھے۔سلیم ملک اور عبد القادر بھی تھے۔بھارتی کپتان دلیپ ونگسارکر تھے۔
ایشیا کپ 2025 شیڈول کنفرم،گروپ سیٹ،تاریخیں جاری
ایونٹ کا پہلا میچ 27 اکتوبر 1988 کو پاکستان نے دفاعی چیمپئن سری لنکا سے مایوس کن انداز میں کھیلا۔ٹیم 7 وکٹ پر 194ا سکور کرسکی۔سری لنکا نے5 وکٹ پر ہدف مکمل کیا۔اسی تاریخ کو بھارت نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹ سے شکست دے دی۔
پاکستان نے دوسرا میچ 29 اکتوبر 1988 کو بنگلہ دیش سے کھیلا۔کمزور ٹیم کے خلاف مقررہ 45 اوورز میں 3 وکٹ پر 285 اسکور کئے،یہ ایشیا کپ تاریخ کا اس وقت کا بڑا اسکور تھا۔بنگلہ دیشی ٹیم 6 وکٹ پر111رنزبناسکی یوں گرین کیپس نے 173 رنزسے فتح نام کی۔اسی تاریخ کو سری لنکا نے بڑا اپ سیٹ کیا۔بھارت کو 17 رنزسے شکست دی،لنکا ٹائیگرز نے6 وکٹ پر 271 اسکور کئے۔بھارتی ٹیم 254 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔
ایشیا کپ 2025،بھارتی سکواڈ فائنل،شبمان گل اور بمراہ کیلئے بڑا سرپرائز
پاکستان اور بھارت کا بڑا جوڑ 31 اکتوبر کو پڑا۔گرین کیپس ایک بار پھر ہارگئے۔43 ویں اوور میں 142 رنز تک محدود ہونا شکست لکھوانا تھا۔بھارت نے ہدف 41 ویں اوور میں 6 وکٹ پر پورا کیا۔اسی روز سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 9 وکٹ سے ہراکر مسلسل تیسری جیت اپنے نام کی۔
رائونڈ میچزکے اختتام پر سری لنکا 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے اور بھارت 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرےاور پاکستان 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔یوں سری لنکا اور بھارت فائنل کا ٹکٹ لے گئے۔
ایشیا کپ کے 4 نومبر 1988 کے فائنل میں سری لنکا ناقابل شکست ٹیم کے ساتھ فیورٹ تھا لیکن وہ پہلے کھیل کر176 اسکور پر آئوٹ ہوگیا۔بھارت نے4 وکٹ پر 180 رنزبناکر یہ فائنل 6 وکٹ سے جیت لیا۔یوں بھارتی ٹیم دوسری بار چیمپئن بنی،یہ اس کا دوسرا ہی ایونٹ تھا۔سری لنکا 1986 کےا پنے ایونٹ کے دفاع میں ناکام رہا۔پاکستان ناکامی کی ہیٹ ٹرک رقم کرواگیا۔
ایشیا کپ فائنلز،پاکستان اور بھارت ایک بار،ایک پل،ایک لمحہ کیلئے بھی آمنے سامنے کیوں نہیں آئے
ایشیا کپ 1986،بھارت کا پہلا بائیکاٹ،پاکستان پھر بھی چیمپئن نہ بن سکا
پہلا ایشیا کپ 1984،کہاں ہوا،کیسے ہوا،فائنل کے بغیر بھارت کیسے چیمپئن بنا
