کرک اگین اسپیشل رپورٹ
ایشیا کپ 2023 کے حوالہ سے پاکستان اور بھارت کے میڈیا میں متضاد رپورٹنگ ہے۔بھارتی میڈیا بڑھ چؑھ کر بول رہا ہے کہ ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس رہےگی لیکن ایونٹ متحدہ عرب امارات منتقل کیا جاچکا ہے۔
ہفتہ کو بحرین میں ہونے والے اجلاس میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کا دورہ نہ کرنے اور ایشیا کپ نیوٹرل وینیو پر منتقل کئے جانے کا فیصلہ سنایا ہے۔ادھر پاکستانی میڈیا میں یہ کلیئر ہورہا ہے کہ پاکستان نے سخت موقف اپنایا ہے کہ اگر بھارت پاکستان نہ آیا تو اس کےا ثرات ورلڈکپ 2023 منعقدہ بھارت اور چیمپئنز ٹرافی 2025 منعقدہ پاکستان پر پڑیں گے۔پاکستان بھی جوابی طور پر بھارتی دورے اور ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرسکتا ہے۔
ایشیا کپ 2023،بھارت کا دوٹوک فیصلہ،پشاور دھماکے کا حوالہ،پاکستان کی میزبانی پر 2 بڑے دعوے
ادھر سنجیدہ حلقوں نے رپورٹ کیا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل اجلاس میں رکن ممالک سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی حکومتوں سے لکھواکر لائیں کہ کیا وہ پاکستان جاکر کھیلنے کو تیار ہیں۔یوں ایک بات یہ بھی کیہ گئی ہے کہ بھارت اپنا فیصلہ نہیں بدلے گا۔پاکستان ورلڈکپ کے حوالہ سے جوابی بائیکاٹ کا فیصلہ خود دیکھ کر کرے۔
جیسا کہ کرک اگین رپورٹ کرچکا ہے کہ اس کا حتمی اعلان اگلے ماہ مارچ میں ہونے والے آئی سی سی اجلاس کی سائیڈلائن پر ہوگا۔