دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔بھارتی حکومت نے بی سی سی آئی کو ایشیا کپ 2025 کیلئے گرین سگنل دے دیا ہے۔ایونٹ بھارت کی میزبانی میں بھارت اور متحدہ عرب امارات یا مکمل عرب امارات میں سٹیج ہوگا۔اس کی ممکنہ تاریخیں بھی سامنے آگئی ہیں۔
اہم ترین ذرائع کے مطابق بی سی سی آئی حکام اور ایشین کرکٹ کونسل حکام میں نچلی سطح پر بات ہوئی ہے۔اعلیٰ سطح پر حتمی مشاورت اور اعلان اگلے 15 روز میں متوقع ہے۔بی سی سی آئی اس بات پرغور کررہا ہے کہ وہ میزبان ہے،چنانچہ مکمل میزبانی متحدہ عرب امارات میں نبھائی جائے یا صرف پاکستان کے میچز لیکن ان حالات میں تمام شریک ٹیموں کو بھارت سے متحدہ عرب امارات کے درمیان شٹل کاک بننا پڑے گا،اس لئے بھارت پورا ایونٹ ہی یو اے ای میں کروائے۔اس پر غور جاری ہے۔
بی سی سی آئی کے ایک عہدیدار کے مطابق میچوں کے بائیکاٹ کے بارے میں کوئی بات چیت نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی دور دراز سوچ ہے۔ ہم آئی سی سی ایونٹس میں پاکستان سے کھیلتے ہیں،جہاں تک ایشیا کپ کا تعلق ہے تو ہمیں آنے والے دنوں میں پتہ چل جائے گ۔ابی سی سی آئی کے سکریٹری دیواجیت سائکیا نے حال ہی میں بھارت کی جانب سے ایونٹ کا بائیکاٹ کرنے کی خبروں کو مستردکیا تھا۔
ایشیا کپ 2025 شیڈول
گزشتہ سال بی سی سی آئی اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے درمیان طے پانے والے معاہدہ میچز کو غیر جانبدار مقام تک محدود کرتا ہے ۔ یہ واضح ہے کہ بھارت بمقابلہ پاکستان کا ممکنہ تصادم بھارتی سرزمین پر نہیں کھیلا جائے گا۔ایشیا کپ 2025 عارضی طور پر 12 سے 28 ستمبر تک بھارت کے ساتھ نامزد میزبان متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔
ایشیا کپ 2025 ،پاکستان بھارت میچ یا کچھ اور،نئی اپ ڈیٹ آگئی
میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات اور سری لنکا ایونٹ کی مشترکہ میزبانی کے لیے سب سے آگے تھے۔متحدہ عرب امارات کو غیر جانبدار مقام کے طور پر حتمی شکل دے دی گئی ہے، ممکنہ طور پر پاکستان کے میچز کو ایڈجسٹ کیا جائے گا۔