دبئی،کرک اگین رپورٹایشیا کپ 2025 ونڈو اوپن،میزبان بھارت ابھی سے سائیڈ لائن،ایونٹ منتقل،تاریخیں طے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ۔ایشیا کپ 2025 کا میزبان بھارت لیکن یہ بھارت میں نہیں ہوگا۔ایشین کرکٹ کونسل نے بروقت فیصلہ کردیا ہے۔یوں ایونٹ آئی سی سی سی چیمپئز ٹرافی ہائبرڈ ماڈل نہیں اپنا یا جائے گا بلکہ یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایشیا کپ 2025 ستمبر میں نیوٹرل مقام پر ہوگا۔
ایک اہم پیشرفت کے طور پر 2025 ایشین کپ کے لیے ونڈو آخرکار کھول دی گئی ہے۔ ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے عارضی طور پر اس سال ستمبر کی ونڈوکے ساتھ بھارت اور پاکستان کے مزید میچز کرکٹ برادری کو سنسنی پھیلانے والے ہیں۔ جو چیز دلچسپ ہے کہ بھارت میگا ایونٹ کا میزبان ملک نہیں ہوگا۔ اس کے بجائے آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کو ہائبرڈ ماڈل میں منعقد کرنے اور زیادہ فائدہ نہ ہونے پر ایشیا کپ 2025 کسی غیر جانبدار مقام پر ہوگا۔