کولمبو،کرک اگین رپورٹ
پاکستان 2023 ایشیا کپ فائنل سے باہر ہوگیا۔اب سری لنکا اور بھارت فائنل کھیلیں گے،252 اسکور کر کے بھی میچ نہ جیتا جاسکا۔صرف سری لنکا سے مقابلہ تھا ،ساتھ میں ایشیا کپ تاریخ سے ٹاکرا تھا۔ایشیا کپ تاریخ نے شاید اتنی محنت کے باوجود پاکستان کو جیتنے نہیں دیا یاپھر سکرپٹ تھا۔
ایشیا کپ تاریخ جیتی یا سکرپٹ،پاکستان بمقابلہ بھارت فائنل پھر خواب،سوال پھر اہم۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ تاریخ جیت گئی۔ایشیا کپ ریکارڈز بک نے اپنا پیج نہیں بدلا۔مسلسل 16 ویں ایشیا کپ کا فائنل پاکستان اور بھارت نہیں کھیل رہے۔ایک بار پھر بھارت اور سری لنکا مقابل ہونگے،گزشتہ سال ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں پاکستان اور سری لنکا مقابل تھے۔کیا یہ اتفاق ہے؟کیا یہ لکھا جاچکا؟کیا اسے ہر بار فریش پیج پر لکھا جاتا ہے کہ روایتی حریف کبھی بھی،ایک دوسرے کے خلاف ایشیا کپ فائنل نہیں کھیلیں گے۔
ایشیا کپ سپر 4،پاکستان کو سری لنکا کے ہاتھوں ڈرامائی شکست،فائنل سے باہر
اپنے پڑھنے والوں سے یہاں یہ سوال ہے کہ کیا آپ نے کبھی سوچا؟کیا غور کیا۔یہ اسکرپٹ ہوتا ہے یا واقعی تاریخ کا سبق،اسے ایسے ہی رہنا ہے،آخر میں اسے بدلنا تو چاہئے۔ایونٹ کا آغاز جس دور میں جب بھی ہوتا ہے۔فیورٹ پاکستان اور بھارت ہوتے ہیں لیکن بیک وقت فائنل نہیں کھیلتے۔کیوں؟سوال اہم ہے۔جواب سوچیں اور اپنے کمنٹس لکھیں یا الگ سے تحریر لکھ کر ہمیں بھیجیں۔ہم شائع کریں گے۔
ایشیا کپ فائنلزکی سنسنی خیز تاریخ،پاکستان اور بھارت کبھی آمنے سامنے نہ آئے،ناقابل یقین کہانی
کرک اگین نے گزشتہ 13 ماہ میں اس سوال کو شدت سے اٹھایا ہے کہ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ فائنل کیوں نہیں کھیلتے۔آخری ایشیا کپ 22 میں فائنل میں پاکستان اور سری لنکا مدمقابل تھے۔سری لنکا ایشین چیمپئن بن گیا۔اس سے قبل کے 2018 ایشیا کپ میں بھارت فائنل میں آیا تو سامنے بنگلہ دیش تھا،جیت گیا۔اس سے قبل 2016 کے ایونٹ میں بھی بھارت کے مقابل بنگلہ دیش تھا،بھارت فاتح رہا۔اس سےقبل 2014 میں پاکستان فائنل میں آیا تو بھارت سامنے نہ تھا،سری لنکا آیا اور چیمپئن بن گیا۔پھر اس سے بھی پہلے 2012 میں پاکستان فائنل کھیلا،چیمپئن بنا لیکن سامنے بنگلہ دیش تھا،بھارت نہیں۔پھر 2010 میں بھارت کے مقابل سری لنکا تھا،بھارت جیتا پاکستان سے نہیں،سری لنکا سے۔اور 2008 مین تو پاکستان اکلوتی بار ایشیا کپ کا میزبان بنا،پاکستان فائنل نہ کھیل سکا،بھارت ضرور تھا،فاتح سری لنکا بن گیا۔