ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے براہ راست
ایشیا کپ،افتتاحی تقریب کتنے بے،کیسی اور کتنے منٹ کی،ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کرکٹ کا 16 واں ایشیا کپ آج سے ملتان میں شروع ہونے والا ہے۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم تیار ہے۔صبح دس بجے سے ہی ملتان میں اسٹیڈیم کے چاروں جانب گہما گمی عروج پر تھی۔سکیورٹی اداروں نے چارج سنبھالا ہوا ہے۔اسٹیڈیم اور روٹ کے اطراف رینجرز اور سکیورٹی اداروں نے چارج سبنھال رکھا ہے۔سخت چیکنگ کی جارہی ہے۔کرکٹ فینز دوپہر ساڑھے 12 بجے تک انتہائی معمولی تعداد میں ملتان کرکٹ اسٹیڈیم پہنچ سکے تھے۔
ایشیا کپ کا آج آغاز،بنگلہ دیش کیلئے بھی بڑا نقصان،ورلڈکپ کیلئے پاکستانی اسکواڈ فائنل
پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایونٹ کی افتتاحی تقریب رکھی ہے لیکن یہ 15 منٹ سے کم وقت کیلئے ہوگی اور ٹاس کے بعد ہوگی۔ٹاس دوپہر 2 بجے ہوگا۔اس کے بعد ائمہ بیگ نیپالی گلوکارہ کے ساتھ پرفرام کریں گی۔
پہلےمیچ کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان پہلے ہی کیا جاچکا ہے۔پاکستان تاریخ میں تیسرے ایشیا کپ کی جیت کیلئے پرعزم ہے۔پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ساڑھے 12 بجے اسٹیڈیم پہنچ چکی تھیں۔
ایشیا کپ 2023،بھارتی کرکٹ ٹیم کو اپنے ہی کھلاڑی سے جھٹکا،پاکستان میچ سےباہر
تیز دھوپ اورگرمی سے ماحول خاصا گرم ہے لیکن سہہ پہر کے بعد موسم خوشگوار ہونے کی توقع ہے۔