لاہور،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ،محمد رضوان کا پی سی بی پالیسی کے مخالف بیان آگیا۔پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پی سی بی سے پٹ کر تھوڑا بیان دے دیا ہے۔وکٹ کیپر بیٹر نے کہا ہے کہ ہم ایشیا کپ کہیں بھی کھیلنے کے لئے تیار ہیں۔صرف کنڈیشنز سے ہم آہنگ ہوناہوتا ہے۔وہ ہم تھوڑے وقت میں ایڈجسٹ ہوجاتے ہیں۔
اب یہ بیان چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کے موقف سے تھوڑا اس وقت مختلف ہے۔مختلف یوں بنتا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا مشروط موقف ہے۔اس میں یہ بھی آپشن ہے کہ ایشیا کپ کا بائیکاٹ بھی ہوسکتا ہے۔ایشیا کپ ملتوی بھی ہوسکتا ہے۔
ایشیا کپ کی میزبانی کا تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔پاکستان ابتدائی 4 میچز اپنے ملک میں کروانا چاہتا ہے اور باقی میچز یو اے ای میں رکھنا چاہتا ہے لیکن بھارت ایک ہی نیوٹرل وینیو پر تمام میچزکروانے اور سری لنکا کے ساتھ مل کت سری لنکا میں ہی کروانا چاہتا ہے،اس کا فیصلہ چند گھنٹوں میں متوقع ہے۔
ایشیا کپ2023،سری لنکا کرکٹ بورڈ صدر کا اہم اعلان،بھارت روانگی،پاکستان کو خطرہ
اب اگر ایونٹ کے باقی میچز سری لنکا میں شیڈول ہوتے ہیں تو یہ پاکستان کی اب تک کی پوزیشن کے خلاف ہوگا۔یوں پھر پاکستان کو پھر ایشیا کپ ملتوی کرنا پڑے گا،اس لئے کہ وہ میزبان بھی ہے۔
ایسے میں محمد رضوان کا غیر مشروط بیان پی سی بی پالیسی کے خلاف چلا گیا ہے۔ایشیا کپ 2023 ستمبر میں پاکستان کے ہاں شیڈول ہے۔