ملتان،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ،پہلے میچ کی پاکستان کی حتمی الیون،انضمام الحق کی ملتان اسٹیڈیم سے یادیں تازہ،کلمہ کی آوازیں۔پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ کی حتمی الیون سائیڈ سامنے آگئی ہے۔ساتھ میں چیف سلیکٹر انضمام الحق نے بھی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے جڑی یادیں تازہ کی ہیں۔پی سی بی کے مطابق نیپال کے خلاف ایشیا کپ 2023 کے پہلے میچ میں درج ذیل کھلاڑی میچ کھیلیں گے۔
امام الحق،فخرزمان،بابر اعظم،محمد رضوان،سلمان علی آغا،افتخار احمد،شاداب خان،محمد نواز،نسیم شاہ،شاہین آفریدی اور حارث رئوف۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ایشیا کپ 2023 کےآغاز کے موقع ہر ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے کہا ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے میری حسین یادیں وابستہ ہیں۔ایک طویل عرصہ میں نے یہاں گزارا ہے۔ملتان میں 2 اسٹیڈیم ہواکرتے تھے ۔میرے لئے اہم بات یہ ہے کہ میں نے جب قاسم باغ اسٹیڈیم میں سری لنکا کے خلاف پہلا ون ڈے میچ کھیلا تو سنچری اسکور کی۔پھر جب ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تو اپنی پہلی ہی اننگ میں سنچری اسکور کی تھی۔ملتان میرے لئے خوش قسمت ثابت ہوا تھا۔
ایشیا کپ 2023،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب،سنگرز کے نام آگئے
انضمام الحق نے مزید کہا ہے کہ یہ اسٹیڈیم شہر سے ہٹ کر ہے اور اس کی بھی ایک تاریخ ہے۔ملتان کرکٹ ایسوسی ایشن نے اس کا سٹرکچر کھڑا کردیا تھا لیکن اگلی تعمیر رک گئی تھی،پھر اس وقت کے کمشنر ملتان اور ڈی آئی جی نے ذاتی کوششوں سے اس کی تعمیر مکمل کروائی۔اس کی وکٹ شاندار ہے۔پیسرز اور اسپنرز دونوں کو مدد دیتی ہے۔
ایشیا کپ 2023 کا کل سے آغاز،ملتان موسم میں ڈرامائی تبدیلی،ممکنہ الیون،اہم تفصیلات
انضمام الحق نے پرانی یاد تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ پھنس گیا تھا۔اگلے روز جب ہم بیٹنگ کیلئے آئے تو ہمارے 7 کھلاڑی آئوٹ ہوچکے تھے اور 100 سے زائد اسکور تھے کہ ایک رن آئوٹ ہوگیا اور دوسرا بھی آئوٹ ہوگیا تو آخری وکٹ پر میں تھا۔گرائونڈ چاروں جانب سے بھرا تھا،مجھے اب بھی یاد ہے کہ چاروں جانب سے مجھے کلمہ پڑھنے کی آوازیں آئیں تو میں بھی پرھنے لگا اور اللہ پاک سے دعا کی کہ یا اللہ مجھے جتواکر ہی میدان سے باہر بھیجنا۔انضمام نے کہا ہے کہ یہاں کے لوگ کرکٹ سے بہت پیار کرتے ہیں۔ایشیا کپ کے میچ میں نیپال سے بھی پیار کریں گے۔