نئی دہلی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ ،پاکستان کا ماڈل مسترد،2 ممالک باہر،بھارتی میڈیا کا بڑا دعویٰ۔بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ایشیا کپ 2023 پاکستان میں نہیں ہوگا۔اس نے ایشین کرکٹ کونسل کو بنیاد بناکر کہا ہے کہ کونسل نے بھی یہی فیصلہ کیا ہے۔یوں ان کا موقف یہ ہے کہ ایشیا کپ کے لئے ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے ایک حصہ نے کرکٹ بریکنگ نیوز کے طور پر رپورٹ کیا ہے کہ بھارتی بورڈ کے سیکرٹری اوراے سی سی کے سربراہ جے شاہ نے غیررسمی بات چیت میں کہا ہے کہ تمام رکن ممالک 2 مقام پر ایشیا کپ کے لئے متفق نہیں ہیں۔اب ایشین کرکٹ کونسل کے اجلاس سے بھی یہی فیصلہ ہوگا،جو اگلے ہفتہ ہوسکتا ہے۔
پاکستان نے 4 میچز اپنے ملک اور باقی میچز یو اے ای میں کروانے کا ماڈل پیش کیا تھا لیکن اب سے قبولیت نہیں ملتی تو پاکستان نے ایشیا کپ 2023 کے بائیکاٹ کی دھمکی دی تھی۔
اب اس قضیہ میں پاکستان اگر نہیں کھیلتا تو پھر ایشیا کپ سری لنکا میں ہوگا،اس میں بھارت،بنگلہ دیش اور افغانستان کے ساتھ سری لنکا کھیلیں گے،یہ4 ملکی کپ ہوگا۔نیپال کو بھی نہ کھلایا جائے گا۔
پی سی بی اور آئی سی سی مذاکرات ختم،پاکستان نے جوابی ضمانت مانگ لی
دوسرا اس ممکنہ فیصلہ سے پاکستان ورلڈکپ کے لئے بھارت جانے سے انکار کرسکتا ہے۔ایسے میں آئی سی سی،پی سی بی کی بات ہوئی ہے اور آخری فیصلہ حکومت نے کرنا ہے۔