کینڈی،کرک اگین رپورٹ
ایشیا کپ،آج دوسرا میچ،سنسنی خیز نتیجہ ممکن۔ایشیا کپ کے 16 ویں ایڈیشن کے دوسرے روز آج جمعرات 31 اگست کو دوسرا میچ دوسرے میزبان ملک میں ہے لیکن یہ بھی پاکستان کی زیرنگرانی میزبانی ہے۔سری لنکا کرکٹ ٹیم گروپ بی مین اپنا پہلا میچ آج بنگلہ دیش کے خلافکینڈی کے پالی کیلے میں کھیل رہی ہے۔
انجریز نے سری لنکا کے باؤلنگ اٹیک کو تباہ کر دیا ہے۔اس کے سبب بنگلہ دیشی ٹیم کچھ بھی کرسکتی ہے۔سنسنی خیزی بھی پھیلا سکتی ہے۔ دشمنتھا چمیرا، لہیرو کمارا، دلشان مدوشنکا اور ونیندو ہسرنگا پہلی پسند سیمرز تھے جو 145 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار کے قابل ہیں ،باہر ہیں۔جہاں تک بنگلہ دیش کا تعلق ہے،لٹن داس ، ٹورنامنٹ کے موقع پر باہر ہیں، افغانستان کے خلاف ہوم سیریز میں بڑی شکست کے بعد اس ایونٹ میں آ رہے ہیںسری لنکا ایونٹ کا دفاعی چیمپئن ہے اور بنگلہ دیش گزشتہ سال ایونٹ کے پہلے مرحلہ سے ہی باہر ہوگیا تھا۔
ایشیا کپ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز،نیپال رنز کے سیلاب میں ڈوب گیا
کینڈی کی پچ شروع میں مشکل ہوگی،بعد میں آسان ہوتی جائے گی۔بائولرز کو سپورٹ مل سکتی ہے،۔اسپنرز فائدہ اٹھائیں گے۔موسم گرم ہے لیکن اس دوران بارش کا امکان موجود ہے۔سری لنکا کیلئے تشویشاک بات یہ ہے کہ یہاں بنگلہ دیش نے اب تک صرف ایک ون ڈے میچ کھیلا تھا جو دس برس قبل اس نےحیران کن طور پر جیت لیا تھا۔
سنچری کے بعد اظہار شکر تھا یا پیغام،چچا افتخار نے بتادیا،بابر اعظم کی بھی اہم گفتگو
میچ پاکستانی وقت کے مطابق اڑھائی بجے شروع ہوگا۔