دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔ایشیا کپ سپر فور،پاکستان کو بھارت سے پھر شکست،نااہلی ایسی کہ جہالت شرماجائے۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم مسلسل دوسری بار بھارت سے ایشیا کپ ٹی 20 کے ایونٹ 2025 میں ہارگئی۔سپر فور میچ میں بھارت نے آسانی کے ساتھ 6 وکٹوں کی شکست دی۔یہ رواں ایونٹ میں روایتی حریف کے خلاف دوسری شکست ہے اور یہ کارکردگی ابھی سے بتارہی ہے کہ ایشیا کپ 2025 کا فائنل مشکل ہے۔میچ کے دوران گرما گرمی،تکرار جیسے کئی لمحات ملے جو دونوں ٹیموں کا اصل تعارف بھی ہے۔
بھارت نے پاکستان کے دیئے گئے 172 رنزکا تعاقب نہایت آرام سے کیا۔9.5 اوورز میں 105 رنزکا آغاز لیا۔یہاں پاکستان کو پہلی کامیابی فہیم اشرف نے دلوائی جنہوں نے شبمان گل کو 47 کے انفرادی سکور پر کلین بولڈ کیا۔انہوں نے28 بالز کھیلیں۔ابھیشک شرما نے اس سے قبل ہاف سنچری مکمل کی۔نئے بیٹر کپتان سوریاکمار یادیو کو حارث رئوف نے صفر پر ابرار احمد کے ہاتھوں کیچ کروادیا۔106 پر دوسری وکٹ گرنے کا مطلب تھا کہ پاکستان بیک کرنے کی کوشش میں ہے۔پاکستان کو تیسری کامیابی 123 پر اس وقت ملی جب اس وقت تک کے سیٹ بیٹر ابھیشک شرما ابرار احمد کو ایک بلند چھکا لگاکر اگلی بال پر حارث رئوف کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔انہوں نے صرف 39 بالز کھیلیں۔انہوں نے 5 چھکے اور6 چوکے لگائے۔148 پر سنجو سامسن جب13 رنزبناکر حارث رئوف کے ہاتھوں بولڈ ہوئے توبھارت جیت کے نزدیک تھا۔آخری 18 بالز پر 19 رنز درکارتھے۔بھارت نے ہدف 18.5 اوورز میں4 وکٹوں پر مکمل کرکے میچ 6 وکٹوں سے جیت لیا۔تلک ورما 30 اور ہاردک پانڈیا 7 پر ناقابل شکست لوٹے۔پاکستان کی جانب سے حارث رئوف نے 4 اوورز میں 26 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔ابرار احمد نے ایک وکٹ کیلئے 42 رنز دیئے۔فہیم اشرف نے 31 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔صائم ایوب کو 3 اوورز میں 35 رنز پڑے۔شاہین نے 3.5 اوورز میں 40 رنز دیئے۔کوئی وکٹ نہ ملی۔
اس سے قبل ایشیا کپ سپر 4 میں پاکستان نے بھارت کو جیت کیلئے 172 رنزکا ہدف دیا ۔ایک موقع پر 11 ویں اور 12 ویں اوور کے درمیان 100 رنز مکمل تھے لیکن اس کے بعد پے درپے گرنے والی وکٹوں کی وجہ سے پاکستانی ٹیم بڑا ہدف سیٹ کر نہیں سکی۔اننگ میں کئی دلچسپ لمحات ملے۔بمراہ اور بھارتی کھلاڑیوں کی پاکستانی بیٹرز کے ساتھ تکرار بھی تھی۔صاحبزادہ فرحان کا ہاف سنچری پر بیٹ کو گن بناکر فائر مارنے کے ایکشن بھی13 رنزبناکر حارث رئوف کے ہاتھوں بولڈ ہوئے تو 17 واں اوو تھے۔بھارتی فیلڈرز نے 3 آسان کیچز ڈراپ کردیئے۔
بھارت نے دبئی میں ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلا کھلایا۔پاکستان نے 2 تبدیلیاں کیں۔اوپنر فخرزمان کو 15 کے انفرادی سکور پر وکٹ کیپر کے ہاتھوں متنازعہ کیچ دے دیا گیا۔صاحبزادہ فرحان کا صفر پر ڈراپ کیچ بھارت کو مہنگا پڑا۔وہ ففٹی کر گئے۔انہوں نے 45 بالز پر58 رنزبنائے۔3 چھکے اور 5 چوکے لگائے۔صائم ایوب 2117 بالز پر اورحسین طلعت 11 بالز پر 10محمد نواز19 بالز پر 21 کرسکے۔سلمان علی آغا 13 بالز پر17 اور فہیم اشرف8 بالز پر 20کے ساتھ ناقابل شکست لوٹے۔پاکستان نے 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 171 رنزبنائے۔شیوم ڈوبے نے 33 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔جسپریت بمرا کو بڑی مار پڑی۔انہوں نے 4 اوورز میں 45 رنز دیئے۔کوئی وکٹ نہ ملی۔
