ڈھاکا،کرک اگین رپورٹ۔ایشین کرکٹ کونسل اجلاس،بھارت کی ٹیوننگ کہاں سے ہوئی،شیڈول سیٹ،رمیز کی فوٹیج،فینز کا ردعمل۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ
ایشین کرکٹ کونسل کا گالا ڈنر ہو گیا۔ محسن نقوی میزبان بھی تھے ایک قسم کے اور مہمان خصوصی بھی تھے ،اگرچہ میزبان بنگلہ دیش تھا لیکن چونکہ وہ اے سی سی کے صدر ہیں تو عام طور پہ ان کو بھی میزبان کہیں گے ۔
ایشیا کپ میٹنگ ،بھارت کا یوٹرن ،سری لنکا بھی واپس ،بریکنگ نیوز
ایشن کرکٹ کونسل کی اکثریت نے اس میں شرکت کی اور اس کا باقاعدہ اجلاس آج 24 جولائی کو دوپہر دو بجے بنگلہ دیشی وقت کے مطابق شروع ہوگا جس کا بنیادی ایجنڈا ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کی منظوری ہے۔گالا ڈنر میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے کھلاڑیوں نے جہاں شرکت کی، ایشن کے کونسل کے حکام نے شرکت کی ،وہاں رمیز راجہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی سے بڑی قربت کے ساتھ بات چیت کرتے اور انہیں کوئی گپ شپ کرتے دکھائی دیے ۔کرکٹ فینز نے یہ لمحات بغور دیکھے ۔
ایشین کرکٹ کونسل میٹنگ ،افغانستان کا سرپرائز ،کورم پورا،بھارت اور سری لنکا کہاں
دوسرا سوال یہ ہوا بھارت جو کل تک انکار کر رہا تھا اس کی ٹیون کس نے بدلی۔ اس میں ایک بڑی کہانی ہے۔ اس میں ایک بڑا راز ہے۔ یہ سارا معاملہ کہاں سے اپ ڈیٹ ہوا اور ہو رہا ہے اس کی تفصیل پھر کبھی صحیح، لیکن اس وقت پاکستان کرکٹ کا طوطی بول رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی دلہا بنے ہوئے ہیں اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 شیڈول کے مطابق ستمبر میں متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور آج اس کا شیڈول منظور کر لیا جائے گا۔ نئے شیڈول کے مطابق 10 ستمبر سے 28 ستمبر تک کھیلا جائے گا پاکستان اور بھارت کے میچز 14 اور 21 ستمبر کو ہوں گے۔
بھارت آن لائن شرکت کرے گا۔سری لنکن کرکٹ حکام صبح ڈھاکا پہنچیں گے۔
