کرک اگین رپورٹ ۔
کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشین گیمز کرکٹ ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا دن یعنی فائنل کا معرکہ آ پہنچا ہے۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبریں جاننے والے مداحوں کے لیے سب سے بڑی اپ ڈیٹ یہ ہے کہ ہفتہ، 3 اکتوبر کو صبح ساڑھے 9 بجے روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں گولڈ میڈل کے لیے آمنے سامنے ہوں گی۔
کرکٹ کے دیوانوں کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ میچ کے دوران موسم بالکل صاف رہے گا اور بارش کی پیشگوئی نہ ہونے کے برابر ہے، جس سے فائنل پر منڈلاتا ہوا خطرہ ٹل گیا ہے۔ ایک اور دلچسپ بات یہ ہے کہ محسن نقوی اس میچ کو دیکھنے وہاں نہیں جا رہے، ورنہ شائقین کو ڈر تھا کہ وہ انعام تقسیم کرنے کی تقریب میں اسٹیج پر پہنچ کر کوئی نیا ڈرامہ نہ کھڑا کر دیں۔
جہاں دیگر کھیلوں کے بھارتی ایتھلیٹس پاکستانی کھلاڑیوں سے خوش دلی سے ہاتھ ملا رہے ہیں،
کرکٹ کے میدان میں کہانی تھوڑی الگ دکھائی دے گی۔ زبی سی سی آئی اپنے پرانے موقف پر سختی سے قائم ہے، جس کی وجہ سے بھارتی کرکٹرز پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ ملانے اور گھلنے ملنے سے گریز کرتے نظر آئیں گے اور میدان میں روایتی سردمہری کا ماحول برقرار رہے گاپاکستان اور بھارت کا اس سے قبل ایشین گیم مینز کرکٹ میں کبھی کوئی مقابلہ نہیں ہوا۔
بڑے فائنل سے پہلے پوزیشن کا فیصلہ کرنے کے لیے سری لنکا اور بنگلہ دیش کے درمیان برانز میڈل (کانسی کے تمغے) کا میچ کھیلا جائے گا۔ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 5 بجے شروع ہوگا۔ پچز کی رپورٹ یہ ہے کہ یہاں اسپنرز کو کافی مدد ملے گی، اسی لیے ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بولنگ کرنے کو ترجیح دے گی تاکہ پچ کی نمی اور اسپن کا فائدہ اٹھا سکے۔ خوش قسمتی سے اس میچ کے لیے بھی موسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
