| | | | |

آسٹریلیا نے کوئی دھاندلی نہیں کی،پاکستان انڈر19 ورلڈکپ فائنل سے باہر ہوگیا

بینونی،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے کوئی دھاندلی نہیں کی،پاکستان انڈر19 ورلڈکپ فائنل سے باہر ہوگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے کوئی دھاندلی نہیں کی،پاکستان انڈر19 ورلڈکپ 2024 سے باہر ہوگیا۔اپنی پرفارمنس،اپنا موجودہ مقام یہی تھا کہ اسے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے سنسنی خیز مقابلہ کے بعد  ایک وکٹ سے ہراکر آئوٹ کردیا۔

بینونی میں کھیلے گئے میگا ایونٹ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے  180 رنزکا ہدف  5 بالیں قبل 9 وکٹ پر پورا کیاہے۔اوپنر ہیرن ڈکسن نے 50 اور  مڈل آرڈر بیٹراولیور پیک نے 49  رنزبنائے۔پاکستان نے59 رنز تک 4 وکٹ لے کر سنسنی پھیلائی تھی لیکن اس کے باوجود گرپ نہ رہی۔آخر میں پاکستان نے155 رنزپر 7 ویں وکٹ لے کر پھر ہلچل پیدا کی۔آسٹریلیا کم ہدف کے باعث دبائو میں نہ تھا،اوورز بہت تھے۔دفاعی انداز اپنا لیا۔پھر علی رضا نے 46 ویں اوور میں 49 رنزبنانے والے اولیو پیک کی قیمتی وکٹ لے کر تھرتھلی مچادی۔27 بالز پر 16 رنزباقی تھے۔اوور کی آخری بال پر علی رضانے آسٹریلیا کی 9 ویں وکٹ بھی اڑادی۔آسٹریلیا 16 رنز دور اور پاکستان سنگل وکٹ کے فاصلے پر تھا۔علی رضا کے دس اوورز میں 34 رنزکے ساتھ 4 وکٹ کی پرفارمنس نمایاں ہوچکی تھی۔آس کے بعد آخری اوورکی پہلی بال پر چوکا لگا۔پاکستان ایک وکٹ سے ہارگیا۔

اس سے قبل پاکستانی بیٹنگ لائن فنا ہوگئی اور 79 رنزتک 5 وکٹ گنوانے کے بعد آسٹریلیا کی طرح نہ سنبھل سکی۔اننگ کی 7 بالیں قبل 48.5 اوورز میں 179 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔شاہ زیب خان اور عرفات منہاس نے 52 اور 52 رنزبنائے۔آسٹریلیا کی جانب سےٹام سٹریکر نے 24 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔

آسٹریلیا کی ٹیم بھارت کے خلاف آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ فائنل  اتوار 11 فروری کو کھیلے گی۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *