| | |

آسٹریلیا بھارت میں اپنی چال بھول گیا،مسلسل دوسری بڑی شکست

انڈور،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

آسٹریلیا کی ٹیم اپنی چال بھول گئی۔بھارت میں مسلسل دوسرے ایک روزہ انٹرنیشنل میچ میں بڑی شکست۔ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ سے قبل بھارت کا آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کی پہلی پوزیشن پر مستقل قبضہ ہوگیا ہے۔یوں اب وہ نمبر ون ٹیم کے طورپر ورلڈکپ میں جائیں گے۔

مردوں کے بعد خواتین بھی سری لنکا کے آگے بے بس ،فائنل سے باہر

انڈور کے ڈے نائٹ میچ میں کینگروز کی بائولنگ لائن اپ فیل ہوگئی۔بھارت نے 5 وکٹ پر 399 اسکور بنائے،شبمان گل نے 104 اور شری یاس ایئر نے 105 کی اننگز کھیلیں۔دونوں نے دوسری وکٹ پر 2سو اسکور بنائے۔سوریا کمار یادیو نے 37 بالز پر72 کی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔

کیمرون گرین کو 2 وکٹ کیلئے 113 اسکور کی مار پڑی۔

جواب میں آسٹریلیا کی اننگ میں بارش ہوگئی۔اس کے بعد اسے 33 اوورز میں ڈک ورتھ پر 317 رنزکا مزید مشکل ہدف ملا۔پوری ٹیم 28 اوورز 2 بالز پر 217 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔یوں بھارت 99 اسکور سے کامیاب رہا۔سین ایبٹ کے 54 اور ڈیوڈ وارنر کے 53 رنزنمایاں رہے۔اسپنرز ایشون اور رویندرا جدیجا نے 3،3 آئوٹ کئے۔3 میچزکی سیریز بھی بھارت جیت گیا،اسے0-2 کی سبقت ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *