آسٹریلیا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 سے آفیشلی آؤٹ ہو گیا ہے۔ جی ہاں۔ آئرلینڈ اور زمبابوے کا میچ بارش نے دھو دیا اور بارش نے آسٹریلیا کی مبہم امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔
کینڈی میں شیڈول آئرلینڈ اور رمبابوے کا میچ مکمل طور پہ بارش کی نظر ہوا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا اور یوں زمبابوے پانچ پوائنٹس کے ساتھ اس گروپ سے سپر 8 میں پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئی۔ پہلی ٹیم سری لنکا تھی۔ آسٹریلیا کی ٹیم اب اپنا آخری میچ ضابطے کی کارروائی کے لیے کھیلے گی۔
Related Posts
Add A Comment
