| | | | | | |

آسٹریلیا نے ایشز2023 بچالی،انگلینڈکومایوسی،بھارت اورویسٹ انڈیزمیچ میں بھی بارش

مانچسٹر،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے ایشز2023 بچالی،انگلینڈکومایوسی،بھارت اورویسٹ انڈیزمیچ میں بھی بارش۔آسٹریلیا نے ایشز بچالی،اب 2001 کے بعد انگلش سرزمین پر پہلی بار ایشز جیتنے کے قریب پہنچ گئی ہے۔اگلے ہفتہ اوول کے 5 ویں اور فیصلہ کن معرکہ میں جانے سے قبل اسے 1-2 کی برتری ہوگی۔فتح یا ڈرا میچ اسے ایشز چیمپئن بنادے گا۔انگلینڈ کے پاس سیریز جیتنے نہیں،بچانے کا واحد راستہ فتح اور صرف فتح ہوگا۔

اولڈ ٹریفرڈ مانچسٹر میں اتوار کو سنگل بال کا کھیل بھی ممکن نہ ہوسکا۔بارش کے سبب سارا دن ایسے ہی گزرگیا۔ہفتہ کو کھیل کے چوتھے روز بھی صرف 30 اوورز ہی ممکن ہوسکے تھے۔

پاکستان ایمرجنگ ایشیا کپ جیت گیا،بھارت کو بڑی شکست،کرک اگین تجزیہ سچ

اولڈ ٹریفرڈ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو 317 رنز پر باہر کرنے کے بعد592 رنزبناکر 275 رنزکی سبقت لینے والی میزبان ٹیم کو کوئی فائدہ نہ ہوا۔آسٹریلیا دوسری اننگ میں 5 وکٹ پر 214 اسکور بناسکاتھا۔اس کے بعد کھیل ممکن نہ ہوسکا۔

بھارت اور ویسٹ انڈیز کے دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے روز بارش کے سبب کھیل رکا تھا۔ویسٹ انڈیزبھارت کے 438 رنزکے جواب میں 255 پر آئوٹ ہوا۔بھارت نے دوسری اننگ میں 2 وکٹ پر 118 اسکور کئے تھے کہ بارش کے سبب کھیل روکنا پڑا۔بھارت کی برتری 301 رنزکی ہوگئی ہے۔

دونوں میچز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کا حصہ ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *