| | | | | | |

ٹی 20 ورلڈ کپ ،آسٹریلیا عمان جیسے حریف کیخلاف برس تو نہ سکا،میچ جیت لیا

 

بارباڈوس ،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈ کپ ،آسٹریلیا عمان جیسے حریف کیخلاف برس تو نہ سکا،میچ جیت لیا۔

آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں ٹائمنگ کے حساب سے پاکستان یا ایشیا زون ،حتی کہ انگلینڈ زون کے حساب سے ایک تاریخ یعنی آج 6 جون کے 24 گھنٹوں میں جو 4 میچز شیڈول ہیں۔ان میں سے 2 مکمل ہوگئے۔گیانا میں یوگنڈا نے گروپ سی میچ میں پی این جی کو ہرایا ہے تو بارباڈوس میں گروپ بی کی سخت ٹیم آسٹریلیا نے اپنے سے کمزور حریف عمان کو 39 رنز سے شکست دے دی ہے ۔

یہ الگ بات ہے کہ کینگروز پہلے کھیل کر پورے 20 اوورز میں 5 وکٹ پر 164 رنز ہی بناسکے۔اس میں بھی مارکس سٹوئنز کے 36 بالز پر تیز 67 رنز نہ ہوتے تو ٹوٹل اور کم ہوتا۔ڈیوڈ وارنر نے 50 رنز کیلئے 51 بالز گزاردیں۔

ایان خان نے 36 رنز بنائے ۔عمان ٹیم پورے 20 اوورز کھیل گئی اور 9 وکٹ پر 125 رنزبناگئی۔آسٹریلیا 39 رنز سے جیت گیا۔
آسٹریلیا کے مارکسی سٹوئنز نے بیٹنگ کے بعد بائولنگ میں بھی جوہر دکھائے اور 19 رنز کے عوض 3 وکٹیں لی۔یوں آسٹریلیا نے اپنا پہلا میچ 39 رنز سے جیت کر اچھی پیش قدمی کی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *