| | |

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ون ڈے جیت لیا

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلا ون ڈے جیت لیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلا ون ڈے میچ  8 وکٹوں سے جیت لیا ہے۔ورلڈکپ فاتح ٹیم کے 8 ممبراب کے نہ ہوتے ہوئے بھی کوئی مشکلات نہیں تھیں اور ساتھ میں ویسٹ انڈیز جس نے برسبین ٹیسٹ جیتا تھا،اس فتح سے اس کی بھی کوئی اٹھان نہیں تھی۔

آسٹریلیا،ویسٹ انڈیز پہلے ون ڈے میچ کا ٹاس،ایک کھلاڑی کو کووڈ ٹیسٹ مثبت

ایم سی جی میں3 ایک روزہ میچزکی سیریز کے پہلے میچ میں کیریبین سائیڈ8 بالز قبل 231 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔کیچے کارٹے نے 88 اور روسٹن چیز نے 59 رنزبنائے۔ڈیبیو کرنے والے زیویر بارٹلیٹ نے 9 اوورز میں صرف 17 رنز دے کر 4 وکٹیں لیں۔

جواب میں آسٹریلیا نے ٹرویس ہیڈ کو شروع میں 4 پر کھودیا لیکن کووڈ زدہ جوس انگلس اور کیمرون گرین نے صورتحال سنبھال لی۔جوس انگلس65 رنزبناکر گئے تو کپتان سٹیون سمتھ آگئے اور گرین کے ساتھ مل کر فتح کے قریب ہوتے گئے۔کینگروز نے ہدف38۔3 اوورز میں صرف 2 وکٹ پر پورا کرکے میچ 8 وکٹ سے جیت لیا۔سٹیون سمتھ79 اور کیمرون گرین 77 پر ناقابل شکست لوٹے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *