| |

آسٹریلین اوپن ٹینس کورٹ کرکٹ میدان میں تبدیل،جوکوچ اور سٹیون سمتھ میں میچ،چالاکی کس نے دکھائی

میلبرن،کرک اگین رپورٹ

آسٹریلین اوپن ٹینس کورٹ کرکٹ میدان میں تبدیل،جوکوچ اور سٹیون سمتھ میں میچ،چالاکی کس نے دکھائی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلین اوپن ٹینس کورٹ کرکٹ میدان بن گیا۔،ٹینس ٹرف کو پچ میں بدل دیا گیا اور یہی نہیں بلکہ ٹینس کے سپر اسٹار نوواک جوکووچ اور کرکٹ کے مماتز کھلاڑی سٹیون سمتھ میں میچ پڑگیا ۔

یہ سب کچھ آسٹریلین اوپن ٹینس کے درمیان ہوا ہے۔سٹیون سمتھ میچ دیکھنے کورٹ پہنچے تو وہاں کرکٹ کا میچ ہی ہوگیا،سمتھ نے بالز کیں تو بیٹ پکڑے جوکووش شاٹ کھیلنے کی کوشش میں بیٹ ہوگئے،اگلی بال کے لئے ابھی وہ تیار تھے اور بائولر بال کیلئے اسٹارٹ لے پڑا تھا کہ جو کووچ نے بلا پھینکا اور جلدی سے ٹینس ریکٹ اٹھالیا،اس سے انہوں نے زوردار شاٹ کھیلی جو فینز سے بھرے ہجوم میں جاگری،ایک شور اٹھ گیا،فینز نے اسےپسند کیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *