سڈنی،کرک اگین رپورٹ
سڈنی ٹیسٹ کیلئے آسٹریلیا کا ٹونا،11 رکنی ٹیم کا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف سڈنی کے تیسرے وآخری ٹیسٹ میچ کیلئے اپنی 11 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے اور 10 سال میں پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ ایک ہی ٹیم ،ایک جیسے 11 کھلاڑی ایک سیریز کے 3 ٹیسٹ میچزکھیل رہے ہیں۔آسٹریلیا نے گزشتہ 2 میچزکے نتائج کی طرح سڈنی ٹیسٹ کا نتیجہ بھی ویسا ہی چاہا ہے۔شاید یہی وجہ ہے کہ اس نے کوئی تبدیلی نہ کی ہے۔،پچ کے بارے میں اہم انکشاف۔.
ڈیوڈ وارنر،عثمان خواجہ،مارنس لبوشین،سٹیون سمتھ،ٹریوس ہیڈ،مچ مارچ،ایلکس کیری،مچ سٹارک،ہزل ووڈ،نیتھن لائن اور پیٹ کمنز مسلسل تیسرا میچ کھیلیں گے۔
پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچزکی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ کل 3 جنبوری صبح 4 بجکر 30 منٹ سے کھیلا جائے گا۔
اس سال سڈنی میں ایک نیا سینٹر اسکوائر متعارف کرایا گیا ہے،جس میں گھاس کی دو مختلف اقسام ہیں۔ نومبر میں ایک دن میں 24 وکٹیں اسی پچ پر گریں، سابق ٹیسٹ کپتان ٹم پین نے اس وکٹ کو شرمناک اور بے عزتی قرار دیاتھا۔
الوداعی ٹیسٹ سے ایک روز قبل ڈیوڈ وارنر نے بال ٹیمپرنگ سکینڈل کہانی کھول دی،کون ملوث
کمنز نے منگل کو انکشاف کیا کہ اس نے ایس سی جی کے دونوں گراؤنڈز مین اور ان دو شیلڈ گیمز میں شامل کھلاڑیوں سے بات کی ہے، اور انہیں یقین ہے کہ اس سال کی وکٹ شیلڈ کے دو کھیلوں میں مختلف قسم کے ٹرف کا استعمال کرتے ہوئے برقرار رہے گی۔