لندن،کرک اگین رپورٹ پاکستان کرکٹ میں سیاست 50 سال قبل بھی تھی،جیفری بائیکاٹ کھل کر بولے پڑے۔جیفری بائیکاٹ نے وہ کچھ لکھ دیا اور کہہ دیا جو پاکستان میں کم لوگ کہتے ہیں۔انہوں نے مشہور برطانوی اخبار ٹیلی گراف کیلئے لکھا ہے کہ جنوری 1978 میں انگلینڈ کے کپتان کے طور پر اپنے پہلے ٹیسٹ کے دوران جب میں نے کراچی میں چائے کے لیے ملاقات کی تو مجھے جنرل ضیاء الحق کی وردی پر بہت سی چوٹیاں اور بہت ستارے نظر آئے ۔ آپ کو یاد رکھنا ہوگا کہ پاکستان کرکٹ میں سیاست ہے اور تمام فیصلوں میں…
Author: admin
پریذیڈنٹ ون ڈے کپ ۔غنی گلاس ۔اسٹیٹ بینک۔ پی ٹی وی اور واپڈا کی کامیابی۔ حسیب اللہ عماد بٹ طیب طاہر اور محمد عارف کی سنچریاں۔ محمد فیضان کی 5 وکٹیں اور84 رنز ناٹ آؤٹ۔ پریذیڈنٹ ون ڈے کپ کے پہلے روز کھیلے گئے چار میچوں میں غنی گلاس۔ اسٹیٹ بینک۔ پی ٹی وی اور واپڈا نے کامیابی حاصل کرلی۔ ان میچوں کی خاص بات غنی گلاس کے طیب طاہر۔ ایس این جی پی ایل کے حسیب اللہ پی ٹی وی کے عماد بٹ اور واپڈا کے محمد عارف کی سنچریاں اور اسٹیٹ بینک کے محمد فیضان کی عمدہ آل…
ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ،پاکستان کا ٹاس ،بنگلہ دیش پہلا میچ جیت گیا۔ ائی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کا متحدہ عرب امارات میں اغاز ہو گیا ہے اور اج پہلے میچ میں جو کہ شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا گیا، بنگلہ دیش نے سکاٹ لینڈ کے خلاف نہایت قلیل اسکور کر کے بھی جیت اپنے نام کی ہے ۔بنگلہ دیش کے 119 رنز کر کے بھی میچ جیت گئی، کیونکہ حریف ٹیم سکاٹ لینڈ 103 رنز تک محدود رہی یوں بنگلہ دیش نے فاتحانہ اغاز کیا ہے 16 رنز کی جیت کے ساتھ۔ متحدہ عرب امارات…
ملتان ،کرک اگین رپورٹ ۔انگلش ٹیم نے ملتان گرمی کا چیلنج قبول کرلیا ہے اور اسٹیڈیم میں اپنے ظہور کا اعلان کیا ہے۔ انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں ظہور کا وقت ہو گیا۔ دو دن گرمی سے مخفی رہنے کے بعد انگلش کرکٹ ٹیم کل صبح یعنی جمعہ چار اکتوبر 10 بجے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی ۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے میڈیا مینجر کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان میں اور ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ظاہر ہونے کے لیے تیار ہو گئے ہیں اور ہماری ٹیم صبح 10 بجے سے دوپہر ایک بجے کے…
لاہور3 اکتوبر ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج تصدیق کی ہے کہ ٹرانس گروپ اور اے آر وائی کے کنسورشیم کو انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان ہونے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے بین الاقوامی نشریاتی حقوق شفاف ٹینڈر کے عمل کے بعد دیے گئے ہیں۔انگلینڈ میں سکائی سپورٹس نشر کرے گا۔کمنٹری پینل بھی فائنل ہوگیا۔کرک اگین نے 3 روز قبل یہی نیوز فائنل کی تھی ۔ پاکستان سیریز ،انگلینڈ میں نشریاتی معاہدہ آخر کار طے،کمنٹری پینل فائنل پی سی بی نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والی ٹیسٹ سیریز کے لیے کمنٹری…
فہیم اشرف پاکستان کے کپتان مقرر،کرک کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ماجرا تو کچھ یو ہی ہے لیکن ہانگ کانگ ورلڈ سکسز میں فہیم اشرف پاکستان کی قیادت کریں گے۔فہیم اشرف ہانگ کانگ ورلڈ سکسز میں سات رکنی پاکستانی اسکواڈ کی قیادت کریں گے جو یکم سے تین نومبر تک ہانگ کانگ کے کولون کرکٹ کلب میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں حصہ لیں گی۔ پاکستان نے 1993 میں ٹورنامنٹ کے آغاز سے لے کر اب تک یہ ٹورنامنٹ چار مرتبہ جیتا ہےجبکہ وہ پانچ بار ایونٹ کا رنر اپ رہا ہے جس میں 2017…
کرک اگین رپورٹ ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ استعفوں کی زد میں ہے ۔سب سے پہلے سلیکٹر محمد یوسف مستعفی ہوئے اور اس کے بعد ون ڈے ٹیم بلکہ ٹی 20 ٹیم کےبھی کپتان بابر اعظم نے بھی یہی لائن اختیار کی اور سوشل میڈیا کے ذریعے استعفی دیا اب تازہ ترین ایک اور دھماکہ ہوا ہے ۔ سابق لیگ سپنر مرحوم عبدالقادر کے بیٹے عثمان قادر نے بھی پاکستان میں مایوسی کو دیکھتے ہوئے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے بھی سوشل میڈیا کی لائن اختیار کی اور کہا کہ…
عمران عثمانی کی تحریر انگلینڈ کرکٹ ٹیم پاکستان میں ہے اور گرم ترین علاقے ملتان میں ہے۔29 ستمبر 2024 کو برسٹل میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف آخری ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلا۔اس روز برسٹل میں کم سے کم درجہ حرارت9 اور زیادہ سے زیادہ 17 تھا۔مجھے یاد ہے کہ انگلینڈ میں جون میں کرکٹ کور کرنے کا اتفاق ہوا اور ستمبر میں بھی۔جون میں پاکستان کبھی ٹیسٹ اور کبھی نیٹ ویسٹ سیریز کھیل رہا تھا اور ستمبر 2004 میں وہاں چیمپئنز ٹرافی۔پاکستان میں ادیبوں سے پڑھا اور سنا کرتے ہیں کہ ستمبر ستمگر لیکن انگلینڈ میں یہ یوں…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے عمران عثمانی۔انگلینڈ کے خلاف پہلا ٹیسٹ،ملتان کرکٹ اسٹیڈیم کی پچ کیسی ،ملین ڈالر سوال کا جواب حاضر۔کرکٹ کی بریکنگ نیوز میں یہ ہے کہ انگلینڈ کے خلاف ملتان کرکٹ ٹیسٹ کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کیسی پچ لانچ کرنے جارہا ہے۔یہ بڑا سوال ہے۔ملتان میں اوپر تلے 2 ٹیسٹ میچز ہیں۔اسٹیڈیم میں موجو 11 پچز میں سے درمیان کی پچز کا انتخاب کیا گیا ہے،جہاں بالترتیب ایک ایک میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ملک میں 2 سال سے ہوم ٹیسٹ پچز بنانے میں ناکام تو ہوا ہی ہے لیکن بدنام بھی خوب ہوا۔اسے بنگلہ…
لاہور 3اکتوبر 2024۔پی سی بی میڈیا ریلیز۔ کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی جانے والی تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہے جس کا پہلا ٹیسٹ 7 سے11 اکتوبر تک ملتان میں ہوگا۔ دوسرا ٹیسٹ بھی ملتان میں 15 سے 19 اکتوبر تک کھیلا جائے گا جبکہ راولپنڈی 24 سے28 اکتوبر تک تیسرے ٹیسٹ کی میزبانی کرے گا۔ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،قومی کھلاڑی صبح کےسیشن میں ٹریننگ کرتے بے حال،بابر کی الگ دوڑ ویسٹ…
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے:ملتان کرکٹ اسٹیڈیم،قومی کھلاڑی صبح کےسیشن میں ٹریننگ کرتے بے حال،بابر کی الگ دوڑ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اورانگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 7 اکتوبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کیلئے پاکستان ٹیم کی مسلسل دوسرے روز پریکٹس۔جمعرات کی صبح 10 بجے قومی کھلاڑیوں نے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کا آغاز کیا۔ گزشتہ روز سہہ پہر میں ہونے والی کرکٹ ٹریننگ نے کھلاڑیوں کو سخت گرمی میں جھلسادیا تھا لیکن آج صبح 10 بجے بھی ملتان میں سورج قریب قریب ہی تھا۔سخت گرمی اور حبس…
ملتان،لندن:کرک اگین رپورٹ۔انگلینڈ کا دورہ پاکستان،سابق پیسر سٹورٹ براڈ کا اہم ترین دعویٰ آگیا،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورہ پاکستان کیلئے ملتان موجود ہے،اس کے سابقہ دورے کی جیت اور پاکستان کے حالات کے بعد اسکے سابق پیسر نے دلچسپ انٹرویو دیا ہے۔ سٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ پاکستان تمام فارمیٹس میں خراب فارم میں ہے اور اسے بنگلہ دیش نے اپنے آخری ٹیسٹ میچ میں دس وکٹوں سے شکست دی تھی، گروپ مرحلے میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر ہو گیا تھا۔براڈ نے انگلینڈ پر زور دیا کہ وہ سرمایہ کاری…