Author: admin

پاکستان کرکٹ ٹیم کو آسٹریلیا کے ہاتھوں  کلین سوئپ  کا سامنا ۔سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں 7 وکٹوں کی بڑی شکست۔آسٹریلیا نے 118 رنز کا ہدف 3 وکٹ پر صرف 12 ویں اوور میں پورا کیا۔ ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ بھی مبے سود رہا،نئے کپتان کی آمد بھی نحوست دور نہیں کرسکی۔پاکستانی ٹیم تو  پورے پیس اوورز بھی نہیں کھیل سکی اور اس کی پوری ٹیم صرف 117 رنز بنا کر پویلین میں لوٹ گئی۔ اننگ کی خاص بات بابرعظم تھے جو 29 بالوں پر 41 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے۔…

Read More

ہوبارٹ،کرک اگین رپورٹ۔تیسرا ٹی 20،پاکستان کا آسٹریلیا کیخلاف بیٹنگ کا اعلان۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیئ20 انٹرنیشنل میچ کا ٹاس جیتا ہے اور پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے۔نئے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم ٹاس جیت گئے،پہلے بیٹنگ کریں گے۔ پاکستانی ٹیم میں 2 تبدیلیاں ہیں،نسیم شاہ کی جگہ جہانداد خان بھی آگئے ہیں۔محمد رضوان بھی باہر ہوگئے ہیں۔سلمان علی آغا 2 ٹی 20 انٹرنیشنل میچزکے بعد ہی اپنے تیسرے میچ  میں کپتانی کریں گے۔ آسٹریلیا ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ پاکستان کو…

Read More

ہوبارٹ،کرک اگین ۔آسٹریلیا کیخلاف آج آخری ٹی 20،رضوان باہر،کپتان اور وکٹ کیپر تبدیل۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آسٹریلیا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے تیسرے میچ سے محمد رضوان باہر ہوگئے ہیں۔یوں کپتان بھی تبدیل ہوگا اور وکٹ کیپر بھی کوئی اور ہوگا۔ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا۔تیسرا ٹی 10 انٹرنیشن؛ کرکٹ میچ آج ہوبارٹ میں کھیلاجارہا ہے۔اس کیلئے پاکستان کی 11 رکنی ٹیم جاری کی گئی ہے۔وکٹ کیپر کپتان محمد رضوان آج کے میچ سے باہر کردیئے گئے ہیں۔ان کی جگہ نائب کپتان سلمان علی آغا آج پہلی بار پاکستان کی کپتانی کریں گے۔حسیب اللہ خان وکٹ…

Read More

لندن،دبئی:کرک اگین رپورٹ۔آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی،انگلینڈ کا پاکستان کو دوسری شرمندگی بھی اٹھانے کا مشورہ،شیڈول اگلے 48 گھنٹوں میں آسکتا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی سے ایک شرمندگی اٹھانے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ کو دوسری شرمندگی بھی اٹھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔انگلینڈ کرکٹ بورڈ حکام نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا ہے کہ وہ ہائبرڈ ماڈل تسلیم کرلے اور ایونٹ کو آگے بڑھائے۔پی سی بی حکام نے انگلینڈ کی مشاورت بھی حکومت پاکستان تک پہنچادی ہے۔ یوں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول اگلے 48 گھنٹوں میں جاری ہونے والا…

Read More

سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کی بیٹنگ لائن دغا دے گئی،سڈنی میں چھوٹا ہدف بھی پہاڑ،آسٹریلیا ٹی20 سیریز جیت گیا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ پاکستان کی بیٹنگ لائن دغا دے گئی یہ سوال محمد رضوان سےگزشتہ میچ میں شکست پر ہوا تھا ،وہاں انہوں نے اپنے بیٹرز کا دفاع کیا تھا لیکن آج سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں اسٹریلیا کے خلاف صرف 148 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ایک دوسرے درجے کی بولنگ۔ جی ہاں یہ دوسرے درجے کی بولنگ تھی۔ آسٹریلیا کے ٹاپ بائولرز اس ٹیم میں نہیں ہیں۔ اس بائولنگ کے خلاف بھی رضوان الیون بری طرح لڑکھڑا گئی۔…

Read More

سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،دوسرا ٹی 20،ایک تبدیلی،ٹاس اپ ڈیٹ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،دوسری ٹی20 انٹرنیشنل میچ کا سڈنی میں ٹاس ہوگیا ہے۔میچ یوں اہم ہے کہ پاکستان کو 3 میچزکی سیریز میں 0-1 سے خسارے کا سامنا ہے۔ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میزبان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل،سڈنی میں ہفتہ کو بڑا مقابلہ،پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی،مزید معلومات پاکستانی ٹیم میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔بابر اعظم،محمد رضوان،صاحبزادہ فرحان،عثمان خان،سلمان علی آغا،محمد عرفان خان،عباس آفریدی ،شاہین شاہ آفریدی،حارث رئوف،نسیم شاہ اور…

Read More

لاہور،دبئی،ممبئی:کرک اگین رپورٹ۔چیمپئنز ٹرافی ٹور اور ایونٹ کی میزبانی،نہایت تازہ ترین اپ ڈیٹ،آج کی ایک حرکت سب ننگا کردے گی۔آپ کو گزشتہ رات نیوز بریک کی تھی کہ بھارت نے پاکستان کیخلاف ڈوزیئر تیار کرلیاہے،اس کی تصدیق یہ ہے کہ وہ ڈوزیئر آئی سی سی سے ہوتا پاکستان کرکٹ بورڈ  تک پہنچ چکا،اس کی تفصیلات کرک اگین پاکستان کے مفادات کے تناظر میں یہاں شیئر نہیں کررہا ہے لیکن یہ آپ کہیں اور سے جان لیں گے۔ دوسری نیوز یہ بریک کی تھی کہ بھارت نے پاکستان میں موجود چیمپئنز ٹرافی کے ٹور پر اعتراض کردیا،آزاد کشمیر میں نہیں…

Read More

پرتھ ٹیسٹ سے باہر بھارتی کپتان روہت شرما کے ہاں بیٹے کی ولادت۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارتی  ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کے کپتان روہت شرما اور اہلیہ ریتیکا سجدے کے ہاں جمعہ 15 نومبر اور 16 نومبر کی رات ایک بچے بچے کی ولادت ہوئی ہے۔ یہ پاور جوڑے کا دوسرا بچہ ہے، کیونکہ ان کی پہلے ہی ایک بیٹی ہے جس کا نام سمیرا ہے۔  روہت اور ریتیکا نے ممبئی میں اپنے بیٹے کو جنم دیا، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ روہت شرما 22 نومبر سے پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف شروع…

Read More

جوہانسبرگ۔کرک اگین رپورٹ۔سنجو سیمسن اور تلک ورما نے ریکارڈ بک چیر ڈالی،بھارت ٹی20 سیریز جیت گیا۔سنجو سیمسن اور تلک ورما نے  جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹی 20 سیریزمیں ریکارڈ بک کو چیر ڈالا ہے۔ انہوں نے بالترتیب ڈربن اور سنچورین میں ایک ایک سنچری اسکور کی اور پھر جوہانسبرگ میں ہونے والے فائنل میں سنچریوں کی جوڑی کو جوڑ کر ریکارڈ اگل ڈالا اور بھارت  کو 2024 میں پانچویں دو طرفہ سیریز جیتنے میں مدد دی۔ بھارت نے جنوبی افریقہ میں سب سے زیادہ ٹی 20 انٹرنیشنل کا مجموعہ پوسٹ کیا، اس مقام پر کوئی فرق نہیں پڑتا،…

Read More

پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا،دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ۔ہفتہ،16 نومبر 2024،دوپہر ایک بجے سڈنی،کرک اگین رپورٹ۔دوسرا ٹی 20 انٹرنیشنل،سڈنی میں ہفتہ کو بڑا مقابلہ،پاکستانی ٹیم میں ایک تبدیلی،مزید معلومات۔آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی ٹی 20 سیریز میں پہلے ہی 1-0 کی برتری حاصل کر لی ہے۔ برسبین میں جوش انگلیس کی قیادت میں آسٹریلیا جیتا تھا، محمد رضوان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کے پاس سیریز برابر کرنے کا ایک آخری موقع ہے۔یہ یاد رہے کہ اس سے قبل ایم سی جی میں جب ون ڈے سیریز کا آغاز ہوا تھا تو پاکستان ہارا تھا لیکن اس…

Read More

چیمپئنز ٹرافی ٹور،آئی سی سی نے پاکستان کو ایک کام سے روک دیا،آپ بھی جان لیں،کرکٹ کجی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیمپینز ٹرافی پر پاکستان اور بھارتی میڈیا میں بہت کچھ چل رہا ہے ۔کچھ درست ہے اور کچھ فیک، لیکن حیران کن طور پر کرکٹ کھیلنے والے دیگر بڑے ممالک جیسے انگلینڈ اور آسٹریلیا ہیں۔ ان کے کرکٹ میڈیا پر ایسی کوئی بڑی رپورٹنگ چیمپینز ٹرافی کے حوالے سے نہیں ہو رہی۔ وہاں یہ ذکر بھی نہیں ہے کہ چیمپینز ٹرافی پاکستان میں ہوگی۔ نہیں ہوگی۔ بھارت آئے گا۔ نہیں آئے گا۔   ادھر سرحد پار سے…

Read More

پرتھ،کرک اگین رپورٹ۔ویرات کوہلی کا آسٹریلیا میں پراسرار اسکین،بھارت کوایک اور انجری کا بھی سامنا۔کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ بھارت کے سپر اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نےآسٹریلیا کیخلاف پہلے ٹیسٹ کے آغاز سے صرف ایک ہفتہ بعد پراسرار انجری پر اسکین کروایا ہے۔مہمانوں کو جمعہ کو انجری کی تازہ پریشانی کا سامنا کرنا پڑا جب اوپنر کے ایل. راہول کہنی پر گیند لگنے کے بعد میدان چھوڑ گئے۔ویرات کوہلی کو جمعرات کو اسکین کے لیے بھیجا گیا تھا۔ کوہلی کی چوٹ کی نوعیت واضح نہیں ہے، لیکن معاملے کی براہ راست معلومات رکھنے والے ایک ذریعے نے…

Read More