| | | | | |

اظہر علی کی فتح گر اننگ،رحمان اللہ گرباز بھی اپنی ٹیم کو جتواگئے

ووسٹر،کرک اگین رپورٹ

اظہر علی کی فتح گر اننگ،رحمان اللہ گرباز بھی اپنی ٹیم کو جتواگئے۔انگلینڈ کے ون ڈے کپ میچ میں ووسٹرشائر نے گلیمورگن کو 4 وکٹ سے شکست دی۔اس میں پاکستان کے لیجنڈری کرکٹر اظہرعلی کا اہم کردار رہا۔

گلیمورگن ٹیم 41 ویں اوور میں 199 اسکور پر ڈھیر ہوگئی۔بین کیلا وے نے 82 رنزکی اننگ کھیلی۔

جواب میں اوپننگ پوزیشن پر کھیلنے والے اظہر علی نے 104 بالز پر 78 اسکور کئے۔ٹیم نے 42 ویں اوور میں ہدف 6 وکٹ پر مکمل کیا اور میچ 4 وکٹ سے جیت لیا۔

قومی کرکٹرزکی سالانہ فیس کروڑوں روپے۔کھلاڑیوں کے 2 مطالبے مسترد،خواتین کرکٹ ورکشاپ

ایل پی ایل 2023 کے ایک میچ میں  جافنا کنگز نے گالے ٹائٹنز کو 8 وکٹ کی شکست دے دی۔ناکام ٹیم صرف 117 اسکور کرسکی۔فاتح ٹیم کے  رحمان اللہ گرباز  کے 54 رنزنے کام آسان کیا۔ہدف 13 ویں اوور میں 2 وکٹ پر مکمل ہوگیا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *