| | |

قومی کرکٹرزکی سالانہ فیس کروڑوں روپے۔کھلاڑیوں کے 2 مطالبے مسترد،خواتین کرکٹ ورکشاپ

لاہور،کراچی:کرک اگین رپورٹ

قومی کرکٹرزکی سالانہ فیس کروڑوں روپے۔کھلاڑیوں کے 2 مطالبے مسترد،خواتین کرکٹ ورکشاپ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے اگلے سنٹرل کنٹریکٹ کیلئے کھلاڑیوں کے معاوضوں میں زبردست اضافہ کردیا ہے۔کرکٹرز کیلئے غیر ملکی لیگز میں بھی پابندی کی ایک شرط ہے۔ساتھ میں 2 مطالبات بھی مسترد کردیئے گئے ہیں۔

ڈیلی ایکسپریس کے مطابق  پاکستانی کپتان بابر اعظم،رضوان اور شاہین جیسے سینئرز کو ماہانہ 45 لاکھ روپے تک کی پیشکش کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ میچ کی فیس الگ سے ہوگی۔اے کیٹگری کرکٹر کو سال میں صرف ایک این اوسی کی پیشکش کی گئی ہے۔دیگر کیٹگریز میں بھی اضافہ ہوگا۔

پی سی بی نے ایک اور کام بھی کیا ہے۔آئی سی سی سے ملنے والی رقم، کنٹریکٹ سے حصہ کا مطالبہ بری طرح مسترد کیا گیا ہے۔ٹیسٹ میچ فیس بڑھادی گئی ہے اور ساتھ میں معاہدہ کی مدت 3 سال کی گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام خواتین کرکٹرز کے لیے کمیونیکیشن ورکشاپ  اختتام کو پہنچا۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں منعقدہ اس ورکشاپ میں بائیس خواتین کرکٹرز نے شرکت کی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس ورکشاپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ خواتین کرکٹرز کی رابطے ( کمیونیکیشن ) کی مہارت میں اضافہ کیا جائے تاکہ وہ ایک بہترین شخصیت کے طور پر خود کو دنیا کے سامنے پیش کرسکیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ چاہتا ہے کہ یہ کھلاڑی انفرادی اور مجموعی اعتبار سے ایک ایسی شخصیت کا روپ دھارسکیں کہ معاشرے میں انہیں رول ماڈل کے طور پر دیکھا جائے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *