| | | | | |

ویسٹ انڈیز انڈر 19 ورلڈ کپ میں محفوظ،اہم جیت،آسٹریلیا سری لنکا کےخلاف مشکل میں

باسیٹری،کرک اگین رپورٹ

image Twitter

ویسٹ انڈیز انڈر 19 نے ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل کے لئے اپنی امیدیں روشن کرلی ہیں۔باسیٹری میں کگھیلے گئے گروپ  گروپ ڈی کے اہم میچ میں اس نتے سکاٹ لینڈ کو بڑی آسانی کے ساتھ 7 وکٹوں سے ہرادیا،پہلے میچ میں آسٹریلیا سے شکست کے بعد اس کے پاس دوسری شکست کی گنجائش نہیں تھی۔

پیر کو کھیلے گئے میچ میں سکاٹ لینڈ ٹیم دعوت ملنے پر صرف  95 رنز پر ڈھیر ہوگئی،اس کی اننگ محض 35 اوورز ایک بال تک محدود تھی۔اولیور ڈویڈسن 43 رنزکے ساتھ نمایاں رہے۔

ویسٹ انڈیز کی جانب سے شیوا سنکر 17 رنز دے کر 3 وکٹ کے ساتھ کامیاب رہے۔اومویو اور مہاسے نے 2،2 وکٹیں لیں۔

میزبان ٹیم نے جوابی ہدف 20 ویں اوور میں 3 وکٹ پر حاصل کرکے پہلی کامیابی اپنے نام کی۔

انڈر 19 ورلڈ کپ،زمبابوےپر خان کرکٹرز کی چڑھائی،پاکستان کے 315 رنز

گروپ ڈی کا ایک اور میچ اسی مقام پر جاری ہے،جہاں گروپ بلکہ ایونٹ کی تگڑی ٹیم آسٹریلیا کو سری لنکا کے خلاف زبردست خطرے کا سامنا ہے،پہلا میچ باوقار انداز میں جیتنے والی ٹیم آج ایک کمزور حریف کے خلاف صرف 175 رنزپر ڈھیر ہوگئی۔ اوپنر کیمبل کیلاوے 54 اسکور کے ساتھ نمایاں رہے۔آسٹریلیا کو ڈیونتھ ویلاگے لڑگئے،انہوں نے صرف 28 رنز دے کر 5 وکٹیں  حاصل کیں۔

جواب مین سری لنکا انڈر 19 ٹیم نے 7 اوورز میں  2 وکٹ پر 41 اسکور بنالئے تھے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *