| | | | | |

آئی سی سی ٹی 20 ٹیم برائے سال 2021،پاکستان نے میلہ لوٹ لیا،3 کھلاڑی شامل

دبئی،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image by ICC

آئی سی سی نے 2021 آف دی ایئر کی ٹی 20 ٹیم بنالی ہے،پاکستان کے 3 بڑے ستارے شامل کئے گئے ہیں۔
مردوں کی کرکٹ کے کھیل میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے مختصر ترین فارمیٹ میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے T20 ورلڈ کپ میں صلاحیت منوائی ۔جہاں انہوں نے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کے طور پر ٹورنامنٹ کا اختتام کیا۔ مجموعی طور پر، بابر نے 29 میچ کھیلے اور 37.56 کی اوسط سے ایک سنچری اور نو نصف سنچریوں کے ساتھ مجموعی طور پر 939 رنز بنائے۔ ان کی کپتانی کو بھی سراہا گیا کیونکہ انہوں نے اپنی ٹیم کو ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک پہنچایا۔

آئی سی سی کا پہلا اعلان،سال 2021 کی ویمنز ٹی 20 ٹیم منتخب

شاہین آفریدی کے لیے یاد رکھنے والا سال 2021 تھا،  نئی گیند کے ساتھ شاندار موومنٹ نکالتے ہوئے آفریدی نے 21 میچوں میں 26.04 کی اوسط اور 7.86 کی اکانومی سے 23 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز  محمد رضوان نے 2021 میں راج کیا ۔مختصر ترین فارمیٹ  کےصرف 29 میچوں میں حیران کن 1326 رنز بنائے، رضوان نے 73.66 کی اوسط اور 134.89 کے اسٹرائیک ریٹ سے بیٹنگ  کی ۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *