| | | | | |

بھارت کاایشیاکپ کیلئے واشنگٹن سے رابطہ،انضمام کی دھمکی،ورلڈکپ لائیو سٹریمنگ خوشخبری

کرک اگین سپیشل رپورٹ

بھارت کاایشیاکپ کیلئے واشنگٹن سے رابطہ،انضمام کی دھمکی کام کرگئی،ورلڈکپ لائیو سٹریمنگ کی خوشخبری۔کرکٹ کی تازہ ترین خبر یہ ہے کہ کرکٹ فینز کیلئے اچھی خبر یہ ہے کہ آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈکپ 2023 کی لائیو سٹریمنگ اب ایشیو نہیں رہا۔پاکستان میں ہوایک اپنے موبائل فون پر اس کی لائیو سٹریمنگ کرسکے گا۔۔

 World Cup 2023  live ، ARY Zap live streaming

یوں پاکستانی شائقین بڑے اطمینان سے ان میچز سے  لطف اندوز ہوسکیں گے۔

کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ ایشیا کپ فائنل کے حوالہ سے بڑی اپ ڈیٹ یہ ہے کہ سری لنکا بھارت سے مقابلہ سے قبل ایک کھلاڑی مہیش تھیکشنا سے محروم ہوگیا ہے،ان کی جگہ سہان آراچگے کو شامل کیا گیا ہے۔ادھر بھارت نے بھی ایشیا کپ جیت کے لئے واشنگٹن سے رابطہ کرلیا ہے۔پورا نام واشنگٹن سندر ہے،جسے کولمبو میں ٹیم کے ساتھ فوری جڑنے کا کہا گیا ہے۔وہ اکسر پٹیل کا بیک اپ ہونگے ۔وہ بنگلہ دیش کے خلاف اننگ کے دوران مشکل میں تھے۔

آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے 2 کھلاڑیوں کی ہڈی ٹوٹ گئی،ہسپتال منتقل،ورلڈکپ خواب

ادھر پاکستان کے ایک میڈیا گروپ کی جانب سے انکشاف ہوا ہے کہ چیف سلیکٹر انضمام الحق نے گزرے 28 یوم میں 2 بار مستعفی ہونے کی دھمکی دی ۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک بار تو مصباح الحق یا ندیم خان میں سے کسی ایک کو ذمہ داری دینے کا سوچا،مگر اب انضمام کا بیس لاکھ روپے سے زائد ماہانہ کے طور پر 3 سالہ معاہدہ ہوگیا ہے۔

پاکستان ورلڈ نمبر 2 ہوگیا،پہلی پوزیشن کا تازہ امکان،بھارت نیچے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *