میلبرن،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مینٹور میتھیو ہیڈن نے بابراعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی میں نئی جان ڈال دی ہے،انہوں نے ان کے پیئرز،پرفارمنس پر نہ صرف اعتماد کیا ہے بلکہ کہا ہے کہ ان کی جوڑی معروف ویسٹ انڈین اوپننگ پیئرز ڈسمینڈ ہنز اور گورڈن گرینج کی طرح ہے۔انہوں نے قومی کرکٹرز کی تعریف کی ہے ۔
ادھرسینیٹر فیصل خان نے عمران خان کی 1992 ورلڈکپ فائنل کی ٹاس ویڈیو شیئر کردی ہے۔ویڈیو میں عمران خان کے ٹاس جیتنے،کھلاڑیوں کو ٹائیگرزکہنے اور ٹی شرٹ پر ٹائیگر کی تصویر کے حوالہ سے باتیں ہیں۔
ٹی 20 ورلڈکپ ،پاکستان اور انگلینڈ کا تیسرا فائنل،باہمی اور ایونٹ تاریخ میں کون آگے
سابق بھارتی کرکٹرزآگ بگلولہ ہیں۔ہربھجن سنگھ سمیت کئی کرکٹرز نےالزام عائد کیا ہےکہ نیوزی لینڈ سیمی فائنل میں پاکستان کے خلاف جان بوجھ کر ہارا ہے۔
میلبرن میں پاکستانی کھلاڑیوں کی نیٹ پریکٹس میں شاہین شاہ آفریدی بڑے بیٹر ہوگئے۔ان کو نیٹ پریکٹس میں پاکستانی کپتان بابراعظم اور محمد رضوان نے بائولنگ کردی۔دونوں نے بالز کیں۔
رمیز راجہ بھی 30 سال بعد ایم سی جی داخل،عمران خان والی تقریر دہرادی