| | | | | | | |

آئی سی سی رینکنگ،بابر اعظم کہاں ،کیویز بیٹنگ،ٹریننگ میں اب کون غیر حاضر،وارنر مزید بول اٹھے

 

 

کرک اگین ڈاٹ کام

آئی سی سی ون ڈے پلیئرز رینکنگ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم آئوٹ آف فارم ہونے کے باوجود پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ان کے اور بھارت کے شبمان گل میں 18 پوائنٹس کا فاصلہ ہے۔ایک سنچری ان کو ناقابل تسخیر بناسکتی ہے۔900 سے زائد ایام سے وہ نمبر ون ہیں ۔روہت شرما پہلی بار ویرات کوہلی سے اوپر نکل گئے ہیں۔

ادھر چنائی میں نیوزی لینڈ کی افغانستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔کیوی ٹیم 68 رنز تک ایک وکٹ کھو چکی ہے۔

آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر نے ورلڈکپ ڈی آر ایس پر سوالات اٹھادیئے ،اس پر شک کا اظہار کیا ہے۔سری لنکا کے خلاف تھرڈ امپائر نے فیصلہ دیا تو انہوں نے بیٹ پیڈز پر مارا تھا۔غصہ اور گالم گلوچ بھی کی تھی لیکن آئی سی سی نے کوئی سزا نہ دی۔اب پریس کے سامنے انہوں نے پورا عمل مشکوک قرار دیا ہے ۔

ادھر بنگلور میں پاکستان کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ جاری ہے۔آج محمد حارث نہیں آئے۔باقی پلیئرز موجود ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *