کرائسٹ چرچ،کرک اگین رپورٹ
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے اپنے ہم عصر کپتان کین ولیمسن کی غلطی کا مداوا خود سے کردیا ہے۔کرائسٹ چرچ میں انہوں نے بھی وہی کچھ کیا جو ہفتہ کو کیوی کپتان کین ولیمسن نے پاکستانی ٹیم کے لئے کیا تھا۔مطلب ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کی آواز نکال دی۔جیسا اس فیصلے نے ہفتہ کے روز کیوی ٹیم کے ساتھ کیا،اایسا ہی اسے بھی بد تر انداز میں پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہوا۔جب 9 وکٹ کی شکست گلے کا ہار بن گئی،17 بالیں ابھی باقی تھین۔لگتا ہے جیسے دونوں کپتان ایک دوسرے کے فائدے کا بھی سوچتے ہوں۔
سہہ ملکی کپ،پاکستان نیوزی لینڈ میچ،فائنل کے تمام امیدوار،6 ممکنہ کنڈیشنز
منگل کو 3 ملکی ٹی 20 کپ میچ میں پاکستانی کپتان نے پہلے کھیلا۔30 رنزکااچھا آغاز لیا۔پھر 37 رنز مین 5 وکٹیں گنوادیں۔چھٹی وکٹ پرافتخار اور آصف علی نے51 رنزکی شراکت تو ضرور بنائی قیب 6 اختتامی اوورز کھیل گئے۔نتیجہ میں پاکستانی اننگ 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 130 رنز تک محدود ہوگئی۔نیوزی لینڈ کی جانب سے بریسویل،سائوتھی اورمچل سینٹنر نے 2،2 وکٹیں لیں۔
بلیک کیپس اوپنر نے پاکستان کے ساتھ جواب میں وہ کیا کہ جس کا کرکٹ کی سمجھ بوجھ رکھنے والے ہرفرد کو اندازاتھا۔کیوی اوپنرز نے سنچری شراکت بھی بنائی۔پاکستانی پیسرز اور اسپنرز کو بےا ثر کرکے رکھ دیا۔ہدف 17ویں اوورز مینں پورا کرکے 9 وکٹوں کی بڑی جیت رقم کی۔کیوی اوپنر فن ایلن نے 62 رنزبنائے۔وہ117 رنزکی شراکت کے بعد شاداب خان کی بال پر رضوان کے ہاتھوں اسٹمپ ہوگئے۔ اور ڈیوون کونوے نے ناقابل شکست 49 رنزبنائے۔
سہ ملکی سیریزمیں نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی۔ فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی جگہ نسیم شاہ پلیئنگ الیون کا حصہ بنائے گئے ۔قومی کرکٹ ٹیم کی قیادت بابراعظم کررہے تھے، نائب کپتان شاداب خان ، محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی [،محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنے۔