| | | |

سہہ ملکی کپ،پاکستان نیوزی لینڈ میچ،فائنل کے تمام امیدوار،6 ممکنہ کنڈیشنز

 

عمران عثمانی

 

پاکستان اور نیوزی لینڈ کل منگل 11 اکتوبر کو مدمقابل ہونگے۔کرائسٹ چرچ میں 3 ملکی ٹی 20 کپ کا چوتھا میچ ایک روز کے وقفہ کے بعد شروع ہوگا۔اب فائنل تک نان سٹاپ میچز ہونگے۔دوسری اہم بات یہ ہے کہ فائنل سمیت باقی ماندہ 4 میچز ایک ہی وقت پر شروع ہونگے۔پاکستانی وقت کے مطابق صبح 7 بجے ایکشن شروع ہوگا۔

ٹرائی نیشن سیریز کا دوسرا مرحلہ شروع ہونے کو ہے ۔سوال یہ ہے کہ 3 ٹیموں کے بیچ جاری اس کشمکش میں 2 فائنلسٹ ٹیموں کا انتخاب ہوگیا؟یا کسی کے لئے خطرہ،کسی کے لئے امید یا تینوں کے لئے فکر مندی کی کوئی بات ہے؟اسے سمجھنے کے لئے پہلے موجودہ صورتحال پر نظر دوڑائیں ۔

موجودہ پوزیشن

پاکستان 2 میچز میں 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔
نیوزی لینڈ 2 میچز میں 2 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے
بنگلہ دیش 2 میچز میں صفر پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔
سوال ہوگا کہ کیا پاکستان کا فائنل گارنٹی ہوگیا اور کیا بنگلہ دیش کا باہر جانا قرار پاگیا ؟
ظاہری پکچر میں یہی لگتا ہے لیکن کرکٹ کی زبان میں 100 فیصد کی بات ہوتی ہے۔اس تناظر میں ممکنہ امکانات میں اب بھی کوئی ملک باہر ہوسکتا ہے اور کوئی بھی فائنل کھیل سکتا ہے سوال ہوگا وہ کیسے۔

باقی میچز

اس کے لئے پہلے باقی ماندہ میچز کا شیڈول دیکھتے ہیں۔
اکتوبر 11،پاکستان ،نیوزی لینڈ
اکتوبر12،نیوزی لینڈ ،بنگلہ دیش
اکتوبر 13،پاکستان ،بنگلہ دیش

ممکنہ امکانات دیکھتے ہیں

کل پاکستان کے اگر نیوزی لینڈ کو ہرادے تو پاکستان سیدھا فائنل میں ہوگا ۔اس کنڈیشن میں اگر اگلے روز نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو ہرادے تو وہ بھی فائنل کھیلے گا،پاکستان اور بنگلہ دیش کا آخری میچ رسمی کارروائی بن جائے گا ۔

دوسری پکچر

دوسری پکچر یہ ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ کو یرادے،اس کا فائنل پکا،نیوزی لینڈ بنگلہ دیش سے یار جائے اور پاکستان بھی تو پاکستان اور بنگلہ دیش فائنل میں ہونگے۔نیوزی لینڈ دونوں میچ ہارے اور بنگلہ دیش پاکستان سے بے شک نہ جیتے لیکن نیٹ رن ڈیٹ کو خاطر میں رکھ کر ہارے تو بھی اس کے فائنل کا امکان ہوگا۔

تیسری پکچر

پاکستان کل نیوزی لینڈ سے ہارا تو پاکستان اور نیوزی لینڈ کے 4،4 پوائنٹس ہونگے۔اگلے میچ میں نیوزی لینڈ بنگلہ دیش کو ہرادے تو اس کا قصہ وہیں تمام ہوگا اور پاکستان اور نیوزی لینڈ فائنل کھیلیں گے۔

چوتھی پکچر

چوتھی پکچر یہ کہ پاکستان نیوزی لینڈ سے ہارے،نیوزی لینڈ بنگلہ دیش سے ہارے اور پاکستان بھی بنگلہ دیش سے ہارے تو تینوں کے 4،4 پوائنٹس ہونگے۔اس صورت میں نیٹ رن ریٹ اثر کرے گا۔ابھی تو پاکستان کا بہتر ہے لیکن 2 ناکامیاں اس میں بھی تنزلی کردیں گی۔

پانچویں ،چھٹی پکچر

اسی کنڈیشن میں ایک اور پکچر یہ بھی بنتی ہے کہ پاکستان نیوزی لینڈ سے جیتے اور نیوزی لینڈ بنگلہ دیش سے ہارے اور پاکستان بنگلہ دیش سے یار جائے تو نیوزی لینڈ باہر ہوگا،اگر پاکستان بنگلہ دیش سے نہ بھی ہارے لیکن نیوزی لینڈ دونوں میچ ہارجائے تو اس کے اور بنگلہ دیش کے 2،2 پوائنٹس ہونگے،ان کا فیصلہ نیٹ رن ریٹ پر ہوگا۔

پاکستانی ٹیم میں نسیم شاہ کی واپسی یوگی۔دھانی کو آرام ملے گا۔منگل کو موسم بہتر ہوگا۔ٹاس جیتنے والی ٹیم پہلے بائولنگ کو ترجیح دے گی۔ٹاس کا سکہ بابر اعظم کے حق اور میچ کا نتیجہ نیوزی لینڈ کے حق میں جاتا دکھائی دیتا ہے ۔

 

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *