| | | | | | | | | | | |

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،سری لنکا 2 قدم پیچھے،پاکستان کوکیا درکار

دبئی،گالے:کرک اگین رپورٹ

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل،سری لنکا 2 قدم پیچھے،پاکستان کوکیا درکار۔سری لنکا کی شکست،آسٹریلیا کی فتح کے بعد آئی سی سی ورلڈٹیسٹ چیمپئن شپ پوائنٹس ٹیبل پر تھوڑی تبدیلی ہوئی ہے۔کینگروز کی پہلی پوزیشن مزید مستحکم ہوگئی ہے۔ادھر سری لنکا کو ایک شکست نے 2 قدم پیچھے دھکیل دیا ہے،اسے چوتھے سے چھٹے نمبر پر جانا پڑا ہے۔

نئی اپ ڈیٹ ٹیبل کے مطابق آسٹریلیا 77.78 پوائنٹس شرح کے ساتھ پہلے،جنوبی افریقا 71.43 کے ساتھ دوسرے، بھارت 58.33 کے ساتھ تیسرے اور پاکستان52.38 شرح پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبرپر ہے۔ ویسٹ انڈیز 50 فیصد پوائنٹس شرح کے ساتھ 5 ویں اور سری لنکا47.62 شرح کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔انگلینڈ 28۔39 اور نیوزی لینڈ25 فیصد شرح کے ساتھ 7ویں اور 8ویں پوزیشن پر ہیں۔بنگلہ دیش کا13 فیصد شرح کے ساتھ آخری نمبر ہے۔

بھارت فاسٹ بائولر کی قیادت میں آج انگلینڈسے ٹیسٹ کھیلےگا،دلچسپ حقائق

اتفاق سے جمعہ کو بھارت اور انگلینڈ کا ٹیسٹ بھی کھیلا جارہا ہے۔یہ میچ انگلینڈ کے لئے زیادہ اہم نہیں رہا ہے،اس لئے کہ اس کے ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ ٹیبل پر پہلے 2 نمبرز پرآنا مشکل ہے۔بھارت کے لئے نہایت ہی اہم ترین ہے۔انگلینڈ کے لئے یوں یہ میچ ضرور اہم ہے کہ گزشتہ سال کی نامکمل سیریز کی تکمیل کرتے ہوئے اس کے پاس 2-2 سے سیریز برابری کرنے کا موقع ہے،ایک سیریز میں بھارت سے اپنے ملک میں 3 میچزکبھی نہ ہارنے کی راویت قائم رکھنے کا چیلنج ہے۔ساتھ میں ایج باسٹن کا 7 میچز کا پرانا ریکارڈ بھی بحال رکھنا ہے،اس لئے کہ بھارت یہاں اکلتے میچ کے ڈرا کے ساتھ 6 ناکامیاں لکھواچکا ہے،فتح اسے کبھی نہیں ملی۔

بھارتی ٹیم ایج باسٹن ٹیسٹ ہاری تو پاکستان کو فائدہ؟

سردست بھارتی ٹیم اگر یہ ٹیسٹ ہاربھی گئی تو اس کی پوزیشن تیسری ہی رہے گی لیکن پاکستان کے 52 فیصد اور بھارت کے 58 فیصد پوائنٹس شرح میں جو فاصلہ ہے وہ کم ہوجائے گا۔بھارت 53 فیصد شرح سے کچھ زائد پر آئے گا،اسے پاکستان پر معمولی سبقت رہے گی۔پاکستان اس کے بعد سری لنکا میں سیریز جیت کر بھارت کو نیچھے دھکیل سکتا ہے۔بھارت کی موجودہ ہار سےاس وقت بھلے پاکستان کو تیسری پوزیشن  نہیں ملے گی لیکن اس کا فائدہ آگے بہت ہوسکتا ہے۔

پاک،سری لنکا سیریز کے بعدط  گرین کیپس کی 2 ہوم سیریز ہی باقی ہونگی۔ایک انگلینڈ اور ایک نیوزی لینڈ سے۔اس میں 5 میچز ہونگے،ہوم گرائونڈ کے ایڈوانٹج کا سوچ کرپاکستان کی فتح کا سوچاجاسکتا ہے۔آسان الفاظ میں یوں کہہ لیں کہ بھارت کی آج سے شروع ہونے والے ایج باسٹن ٹیسٹ میں شکست،سری لنکا کی اگلے میچ میں بھی آسٹریلیا سے ناکامی پاکستان کے حق میں جائے گی،اس کے لئے پاکستان کو اپنے باقی ماندہ 7 میچزمیں سے کم سے کم 5 میں سری لنکا،انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کو ہرانا ہوگا۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *