| | | | |

برمنگھم ٹیسٹ ٹاس،انگلینڈ نے بھارت کو آگے لگادیا،اہم پیغام بھی ساتھ

برمنگھم،کرک اگین رپورٹ

Twitter Image

انگلینڈ نے پہلے مرحلے میں بھارت کو چت کرکے رکھ دیا ہے،ایج باسٹن کے ری شیڈول ٹیسٹ میچ کا ٹاس جیت لیا ہے،پہلے بائولنگ کا اعلان کیا ہے۔اس اعلان سے یہ واضح ہوا ہے کہ وکٹ  میں اسپنرز کے لئے کچھ بھی نہیں ہوگا،تب ہی چوتھی اننگ میں میزبان ٹیم نے اپنے بیٹنگ کو مسئلہ جانا نہیں ہے۔

یہ آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی سیریز کے سلسلہ کا ٹیسٹ ہے،گزشتہ سال کھیلا جانا تھا لیکن ستمبر 2021 میں بھارت نے کووڈ کے خوف سے انکار کردیا تھا،اس وقت تک بھارت کو سیریز میں 1-2 کی برتری تھی۔

جمعہ کو بین سٹوکس نے ٹاس جیت کر بھارت کو آگے لگنے کا اشارہ کیا ہے،انگلینڈ کی 11 رکنی ٹیم کا اعلان تو کل ہی ہوگیا تھا۔

کینگروز کو جکڑنے کا منصوبہ گلے پڑگیا،ایک سیشن میں 3 اننگز،سری لنکا ہارگیا

بھارت نے اپنی ٹیم میں شبمان گل،چتشور پجارا،ہنومان وہاری،ویرات کوہلی،سری یاس ایئر،رشی پنت،رویندرا جدیجا،شردول ٹھاکر،محمد شامی اور محمدسراج ڈالے گئے ہیں۔

اتفاق سے دونوں کپتان نئے ہیں۔جوئے روٹ اور ویرات کوہلی  عام کھلاڑی کے طور پر ہیں۔بھارت فاسٹ بائولر جسپریت بمراہ کی کپتانی میں کھیل رہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *