| | | | | | | |

افغانستان کا دورہ زمبابوے پھر ملتوی،پی ایس ایل کا فائدہ مگر

ہرارے،کابل:کرک اگین رپورٹ

File Photo

افغانستان اور زمبابوے کی سیریز ایک بار پھر ملتوی ہوگئی ہے،اس طرح افغانستان کا دوسرہ زمبابوے دوسری بار التوا میں گیا ہے،افغان ٹیم نے فروری 2022 میں زمبابوے میں 3 ایک روزہ میچزکی سیریز کھیلنی تھی،ساتھ میں 5 ٹی 20 میچزبھی شیڈول تھے۔

افغانستان کا دورہ زمبابوے اس سے قبل دسمبر میں شیڈول تھا،جسے فروری تک ملتوی کیا گیا،اب دوسری بار پھر آگے چلاگیا ہے۔ون ڈے سیریز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے۔

انڈر 19 ورلڈ کپ کوارٹر فائنل ،پاکستان کو آج پھر آسٹریلیا کا چیلنج،اس بار کیا ہونے والا

اس فیصلہ کے بعد افغانستان کے وہ کھلاڑی جو پی ایس ایل کھیل رہے ہیں ،وہ مکمل سیزن کے لئے دستیاب ہوسکتے ہیں لیکن افغان بورڈ اور بنگلہ دیش میں معاملات بڑھ رہے ہیں اور فروری میں ہی افغانستان کا دورہ بنگلہ  دیش طے کرنے کی کاوشیں تیز ہورہی ہیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *