کینسر سے لڑتے ورلڈکپ کھیلا،شبمان گل ہمت کریں،یووراج سنگھ کا طعنہ،بھارت کا سب کچھ دائوپر،شعیب اختر
احمد آباد،کرک اگین رپورٹ
کینسر سے لڑتے ورلڈکپ کھیلا،شبمان گل ہمت کریں،یووراج سنگھ کا طعنہ،بھارت کا سب کچھ دائوپر،شعیب اختر۔سابق بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ نے شبمان گل کو جذباتی پیغام بھیجا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ کرکٹ ورلڈکپ ہے۔بھارت کا پاکستان کے خلاف میچ ہے۔ٹھیک ہے کہ شبمان گل بیمار ہیں۔ان کی طبعیت خراب ہے لیکن انہیں ہمت کرکے اپنے آپ کوپیش کرنا چاہئے۔
ہووراج سنگھ نے اپنی مثال دے کر کہا ہے کہ میں نے کینسر سے جنگ کرتے ہوئے کرکٹ ورلڈکپ کھیلا تھاتو شبمان گل کو ایسی بیماری تو نہیں ہے۔اس لئے وہ کھیلیں۔
کرکٹ ورلڈکپ2023،آج پھر چنائی میں میچ،ٹائییگرز اسپن ٹریک پر کیویز کاشکار کرسکیں گے
ادھر بھارتی ٹیم منیجنٹ شبمان گل کے حوالہ سے ابھی میڈیا پر کچھ کلیئر نہیں کررہی ہے۔سابق پاکستانی کرکٹر شعیب اختر کہتے ہیں کہ پاکستان کیلئے بھارت کو احمد آباد میں ہرانے کا سنہری موقع ہے ،اس لئے ہ تمام دبائو بھارت پر ہوگا۔ہوم کرائوڈ ہوگا۔اس کی سپانسر شپ ہے،اس کے لئے ہی سب دائو پر لگا ہے۔پاکستان کیلئے کچھ نہیں۔پاکستان جیتے گا۔
پاکستان اوربھارت کا میچ کل14 اکتوبر کو احمد آباد میں ہوگا۔