| | | | |

بریکنگ نیوز،ٹی20 ورلڈکپ لانینا طوفان کی لپیٹ میں،میچزکے اوورز کم،وائٹ واش کے خطرات

میلبورن،کرک اگین رپورٹ

ٹی 20 ورلڈکپ 2022 شدید خطرے میں ہے۔آئی سی سی اور میزبان کے لئے محض لاٹری کا ٹکٹ بھی ثابت ہوسکتا ہے۔آسٹریلیا میں آنے والا طوفانی  سلسلہ مسلسل تیسرے سال دروازے پر پہنچ چکا ہے۔

ورلڈ  ٹی کپ مسلسل تیسرے سال ماحولیاتی  تبدیلی لا نینا کی وجہ سے خطرے میں ہے۔ بارشوں کا خوفناک سلسلہ آنے کو ہے،اس سے میچز میں میں تاخیر اور واش آؤٹ کا خطرہ ہے. راؤنڈ رابن مرحلے میں ریزرو دن نہیں ہیں،آخر کار میچز ختم ہونگے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ  لا نینا کی وجہ سے بارش میں چلاجائے گا۔ تاخیر اور واش آؤٹ  معمول بن سکتے ہیں۔اس سے پورا ایونٹ متاثرہو سکتا ہے۔سیمی فائنل اور فائنل کے لیے ریزرو دن مقرر کیے گئے ہیں لیکن راؤنڈ رابن مرحلے کے لیے نہیں۔

شاہین آفریدی بڑی رکاوٹ عبور کرکے بابر اعظم کے پاس پہنچ گئے،آخری امتحان باقی

 آنے والے دنوں میں وکٹوریہ میں بار بار  بارشوں کی پیشین گوئی ہے۔اس وقت  کوالیفائنگ مرحلہ جاری ہے۔  سابق ورلڈ ٹی 20  چیمپئنز ویسٹ انڈیز اور سری لنکا لپیٹ میں ہونگے کیونکہ وہ کوالیفائر میں ہیں۔

لا نینا طوفان کے اثرات 2022 کے آخر تک برقرار رہنے کی توقع ہے، اس کے نتیجہ میں  پچز زیادہ سبز اور نرم ہوں گی اور مقابلے پر زیادہ تر بائولر حاوی ہو جائیں گے۔

کرکٹ ریڈار پر پاک بھارت میچ متاثر ہونے کی بات کی گئی ہے کہ 23 اکتوبر کو میلبورن میں بارش کی پیش گوئی ہے۔اب معاملہ ایک میچ سے کہیں آگے بڑھ گیا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *