| | | | | | | | | | | |

ٹی20 ورلڈکپ،4 بڑے وارم اپ میچز،پاکستان کے لئےنہایت اہم،ٹائمنگ اور موسم کا احوال

کرک اگین ڈاٹ کام رپورٹ

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ کے سلسلہ میں پیر 17 اکتوبر کو مرکزی ٹیمیں ایکشن میں ہونگی لیکن پریکٹس یا وارم اپ میچز ہونگے۔سپر 12 کے مقابلوں کے لئے آسٹریلیا میں موجود ٹاپ 8 ٹیموں کے مابین آج تیز کرکٹ ہوگی۔

میزبان آسٹریلیا اور بھارت میں جنگ ہوگی۔پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ  صبح 8 بجے شروع ہوگا۔پیر کے روز برسبین میں بارش کی پیش گوئی ہے۔یہ میچ متاثر ہوسکتا ہے۔آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر سمیت 3 اہم نام شامل نہیں ہونگے۔بھارتی ٹیم کے زیادہ تر کھلاڑی پریکٹس کے لئے ایکشن میں ہونگے۔

نیوزی لینڈ کا بھی مقابلہ ہوگا،اس کے مقابل جنوبی افریقا کی ٹیم ہوگی،یہ میچ بھی برسبین میں شیڈول ہے،اس کا وقت بھی صبح 8 بجے کا ہے۔یہ مقابلہ بھی کانٹے کا ہوگا۔

میاں داد اور ویوین رچرڈز کےدرمیان قذافی اسٹیڈیم میں پھر مقابلہ

اگلے 2 میچز بھی برسبین میں ہونگے،نائٹ کرکٹ ہوگی۔افغانستان اور بنگلہ دیش میں کڑا ٹاکرا ہوگا۔پاکستان اور انگلینڈکی ٹیمیں بھی مقابل ہونگی۔یہ دونوں میچز پاکستانی وقت کے مطابق  دوپہر ایک بجے شروع ہونگے۔

پاکستان کے لئے یہ میچ اس لئے اہم ہوگا کہ شاہین آفریدی واپسی کررہے ہیں۔فخرزمان نہیں کھیلیں گے۔باقی وہی ٹیم ہوگی جس نے آگے بھی جانا ہے۔پاکستانی ٹیم ہوم گرائونڈز میں انگلینڈ سے سیریز ہاری ہے۔اس کے بعد انگلینڈ نے آسٹریلیا میں ٹی 20 سیریز جیت کر سب کو حیران کیا ہے۔ایسے میں پاکستان اور انگلینڈ کا یہ مقابلہ ان کی حتمی طاقت کا تعین کردے گا۔

اہم بات یہ ہے کہ برسبین میں صبح 8 بجے کے بعد بارش کی پیش گوئی ہے لیکن دوپہر اور شام کے وقت میچزکے متاثر ہونے کے امکانات خاصے کم، ہونگے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *